دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کے بارے میں غلط اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی جریدے گارڈین میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کا عنوان تھا ’پاکستان کا دبئی کے ساتھ کیا غلط ہوا،چینی منصوبے میں ایسا کیا ہے جو دہشت گردی کو جنم دے رہا ہے؟‘ مذکورہ رپورٹ بین الاقوامی ایئرپورٹ گوادر کے حوالے سے شائع کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے: وزیر اعظم
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا پر جاری ان افواہوں اور خصوصاً مذکورہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاک چین دوستی کے بارے میں غلط اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین دوستی میں کبھی تغیر نہیں آیا۔
ترجمان نے دفتر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے بنیادی اُصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان ون۔چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے جو کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے اور اِس میں کبھی بھی تغیر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی: ’سی پیک کے تحت پاکستان میں بے مثال تعمیر و ترقی‘
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کا چہار موسمی تزویراتی شراکت دار ہے۔ اس تعلق کی بنیاد باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار، ایک دوسرے کے بنیادی تحفظات کے لیے حمایت کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقاتی استحکام پر مبنی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بین الاقوامی جریدہ پاکستان چین دوستی دی گارڈین سی پیک گوادر ایئرپورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی جریدہ پاکستان چین دوستی دی گارڈین سی پیک گوادر ایئرپورٹ دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بین الاقوامی
پڑھیں:
8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب