2025-04-15@06:01:42 GMT
تلاش کی گنتی: 355
«چھوڑ دو ان»:
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق کر دی، فریقین اور ثالث عمان نے روم کو میزبانی کیلئے تجویز کیا۔ Post Views: 3
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے یہ جو 3عزت مآب کانگریس مین آئے تھے آرمی چیف سے بھی طویل ملاقات ہو گئی، آج کرتارپور کا بھی دورہ کر لیا، تھوڑی دیر پہلے خبر آئی تھی کہ جاتی عمرہ میں بھی انھوں نے ملاقاتیں کر لیں، دورے کو شاندار بھی قرار دیدیا وہ یہاں آکر بہت خوش ہوئے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اس دورے کا اہتمام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا تھا. تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ جو لوگ مایوس ہو رہے ہیں وہ احمق ہیں اور جو لوگ مطمئن ہو رہے ہیں ان کا اطمینان سمجھ سے بالاتر ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کی بدقسمتی ہے کہ سلمان اکرم راجا جیسے لوگ پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں، جو پارٹی کے اتحاد کو پارہ پارہ کر چکے ہیں، نہ پارٹی کو احتجاج کے قابل چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کے قابل چھوڑا ہے۔ خان اور پارٹی اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں نجی خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جس طرح سے پارٹی کا شیرازہ بکھیرا گیا ہے، پارٹی کے سینیئرز بھی مایوس ہو چکے ہیں۔ وہ لوگ بھی خاموش ہیں جن کی ذمہ داری تھی کہ وہ خان کو جاکر...

آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-2024 کے وفاقی بجٹ سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح پر ہو رہا ہے جس میں زرعی انکم ٹیکس، بجٹ اہداف، ایف بی آر کی استعداد کار، اور دیگر ٹیکس امور پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئندہ بجٹ کی تجاویز وسط مئی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ بات چیت میں کاربن لیوی کی حد اور اس کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی مشاورت شامل ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پانچ روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ تاہم، پیٹرولیم...
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار پیٹ ماروکو جنہوں نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ختم کرنے کا عمل شروع کیا تھا، نے محض تین ماہ بعد امریکی محکمہ خارجہ چھوڑ دیا ہے۔ ماروکو خارجہ امدادی پروگرامز کے نگران کے طور پر کام کر رہے تھے اور انہوں نے 83 فیصد امریکی غیر ملکی امدادی منصوبے منسوخ کر دیے تھے۔ ان کا مقصد امداد کو محکمہ خارجہ اور "ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE)" کے ماتحت لانا تھا، جس کی قیادت ارب پتی ایلون مسک کر رہے ہیں۔ اگرچہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے ماروکو کی کوششوں کو "تاریخی کارنامہ" قرار دیا، لیکن ذرائع کے مطابق ان کا روانہ ہونا جبری تھا۔ ان کی مارکو روبیو اور دیگر سینئر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگی بجلی کے باعث شہری تیز رفتاری کے ساتھ متبادل توانائی کا ذریعہ سولر پینلز پر منتقل ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق 17 گیگا واٹ کے ان سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی...
بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کارکردگی میں امریکا کو پیچھا چھوڑنے کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چین کے مختلف اے آئی ماڈلز نے 2024 کے آخر تک اہم بینچ مارکس پر معائنے میں امریکی ماڈلز کے ساتھ تقریباً برابری کا سکور حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا کی چین پر برتری MMLU پر 0.3%، MMMU پر 8.1%، MATH پر 1.6% اور HumanEval ٹیسٹ پر 3.7% تک کم ہوگئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2023 کے آخر میں اسی بینچ مارکس پر بالترتیب 17.5%، 13.5%، 24.3%، اور 31.6% تھی۔ یہ بینچ مارکس اے آئی ماڈلز کی مختلف صلاحیتوں کا تجزبہ کرتے ہیں۔ مثلاً MMLU عمومی علم کا...
کراچی: اولڈ سٹی ایریا رنچھورلائن جوبلی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہو گیا، شہید پولیس اہلکار چاکیواڑا تھانے میں تعینات تھا اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ فائرنگ کے واقعے سے قبل شہید پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے، ادھرایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکار کی شہادت کا سخت نوٹس...
کراچی +ٹھٹھہ(آئی این پی+نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہری منصوبوں کے معاملے پر وفاقی حکومت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوری طریقے سے بات نہ مانی گئی تو ایک منٹ میں حکومت چھوڑ دیں گے۔ یہ آپشن موجود ہے معاملہ ایکنک میں آیا تو مخالفت کرینگے، وہ ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہوگا، نہ کسی سازش کو کامیاب ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گے اور نہ فری ہینڈ دینا چاہتے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ کا پانی دیگر صوبوں کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے جو کسی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔پی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پریکٹس سیشن کے دوران ناراض بھڑک اُٹھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کے دوران کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پچ سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے شکایت بھی کی تاہم انکی درخواست مسترد کردی گئی۔ کنگز کے کپتان کی شکایت نظر انداز ہونے پر وہ پریکٹس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا تاہم کراچی کنگز کے ترجمان نے اپنے کپتان کے رویے سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹر کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سالہ پابندی عائد کر دی۔جنوبی افریقی آل راؤنڈر آئندہ برس پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،وہ اس سال معاہدہ کرنے کے باوجود آئی پی ایل میں چلے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کے بیان میں انہوں نے کہا ’میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔‘ انہوں نے کہا ’ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ چھوڑ کر چلا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں چور مبینہ طور پر دکان سے 2.46 لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ بھی چھوڑ کر چلا گیا۔ کھرگون کے جمیندر محلہ جوجر بوہرا کے دکان کے مالک نے اگلے دن اپنی دکان کھولنے کے بعد خط دیکھا۔ جب اس نے خط تلاش کرنے کے ساتھ رقم دیکھی تو غائب تھی، بوہرہ کی دکان پر اس سے قبل عید پر بھی ڈکیتی ہوئی جہاں چور مبینہ طور پر 85 ہزار روپے چرا کر لے گئے تاہم جس چیز نے اس ڈکیتی کو منفرد بنادیا وہ معافی نامہ تھا۔ چور نے معافی نامہ...
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واقع شہناز اسپتال کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جنجال گوٹھ میں اپنی پولیو ورکر بہن کو شہناز اسپتال کے پوائںٹ پر چھوڑنے کیلیے آنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کردیا۔ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔ اس حوالے ہیڈ محرر سائٹ سپر ہائی وے صنتعی ایریا پولیس شفیق نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 32 سالہ قیصر کے نام سے کی گئی جو کہ جنجال گوٹھ شہناز اسپتال سے کچھ فاصلے پر ڈبل روڈ کے قریب قائم ایک عمارت میں پولیو...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 20 سال میں پہلی مرتبہ اہلیہ اور بچوں سمیت ’منت‘ کے نام سے مشہور اپنا گھر چھوڑا جس کے بعد سے اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں، ان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں موجود ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس ہیں۔ شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہائش پذیر ہیں، لیکن مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کا خاندان عارضی طور پر ایک قریبی عمارت میں منتقل ہوگیا ہے۔ اب صحافی سدھارتھ کنن کی ایک ویڈیو...
اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور محبت سے متعلق کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لیے محض شہرت یا دولت کا ہونا کافی نہیں، بلکہ خود کو سنجیدگی سے لینا بھی ضروری ہے۔ لائبہ خان نے کہا کہ وہ اداکار جو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بیچ توازن برقرار رکھتے ہیں، وہ ذہنی سکون اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، لائبہ نے کہا کہ ابتدا میں انہیں لگتا تھا کہ محبت ایک خواب کی مانند ہوتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ احساس ہوا کہ محبت کرنا آسان...
اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
علیمہ خان---فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے: علیمہ خانبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا...
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں چل بسے لیکن ان کی میراث آنے والی کئی نسلوں کو مستفید کرتی رہے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے 4 اپریل کو صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی تھی۔ منوج کمار کا اصل نام ’ہری کرشنن گوسوامی‘ تھا اور حب الوطنی پر مبنی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے اُنہیں ’بھارت...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر سلیم سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ...
سجاد پیر زادہ : پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانیوں نے یہاں اپنی آخری عید منالی ہے۔ کچھ نے چھپ کر عید منائی تو کسی نے اس امید کیساتھ کہ پاکستان انہیں پھر سے یہاں رہنے کا موقع دے گا!لیکن اب ایسا نہیں ہونے والا! اہم ذرائع نے 24 نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس ویزہ ہوگا! اس حوالے سے آپ معلوماتی سٹوری 24 نیوز ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی https://www.youtube.com/watch?v=qVu34Nc01uM اس ویڈیو میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ افغانی پاکستان چھوڑنےمیں...
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی ۔ فوٹو فائل اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا، بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کےالزامات...
کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا مکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کے خلاف تحقیقات آغاز ہوچکا ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے انٹرنل اکانٹیبلیٹی کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اسپیکر کوعہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے ، بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک وزیراعلی کے حوالے کردیا گیا۔زرائع کے مطابق...
بھارت(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا اچانک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کاگیسو رباڈا 2 میچز کھیلنے کے بعد اچانک جنوبی افریقا چلے گئے۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 10 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو رباڈا کے آئی پی ایل چھوڑکر وطن واپسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز نے ایک بیان میں کہا کہ رباڈا آئی پی ایل کے جاری سیزن سے ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ وہ...
انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا ذاتی وجوہات پر ملک واپس روانہ ہوگئے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر کو کسی اہم نجی وجہ سے جانا پڑا اور انہوں نے واپسی کے متعلق نہیں بتایا ہے۔ کیگیسو رباڈا نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ابتدائی دو میچز کھیلے۔ رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف تیسرے میچ میں ان کی جگہ ارشد خان کو لیا گیا (جنہوں نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا)۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تیسرے میچ میں صرف تین اوور سیز کھلاڑی (جوس بٹلر، راشد خان اور شرفین ردرفورڈ)...
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔حماد اظہر کے مطابق جب انہوں نے عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے،...
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دادر ویسٹ میں واقع اپنا 2000 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔ شاہ رخ خان کا خاندان پہلے اپنے معروف زمانہ گھر منت سے نسبتاً چھوٹے اپارٹمنٹ میں شفت ہوچکا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر منت جس کا رقبہ 27 ہزار مربع فٹ ہے میں مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں۔ تعمیراتی کام دو سال میں مکمل ہوگا۔ اس دوران اچانک گوری خان نے بھی اپنا ایک اپارٹمنٹ 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپوں میں فروخت کردیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم بھی منت کی تعمیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی جس میں گوری خان انقلابی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہیں۔ تاحال اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرنے کے...
عثمان خادم : اعظم سواتی کے حماد اظہر پر الزامات کے معاملے پر سیکرٹری جنرل،قائم مقام صدرپی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی عہدےسےاستعفیٰ دے دیاحماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پہلے2 بار استعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا، آج تیسری اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایک کارکن کی حیثیت سےپارٹی کیلئے کام کروں گا، اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی اقدامات پر پیشرفت سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پرملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہاراطمینان کیا۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل...
اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: افغان باشندوں کےلئے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، حکومت نے واضح کیا ہے کہ اب سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جس کے بعد حکومت نے 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار902 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی...
امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی سائنسی تحقیقاتی بجٹ میں کٹوتیوں کی وجہ سے سروے میں 3 چوتھائی سائنسدانوں نے امریکا چھوڑ کر یورپ یا کینیڈا میں منتقل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سروے کا جواب دینے والے سائنسدانوں میں سے 75.3 فیصد ملک چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ 24.7 فیصد نہیں کر رہے۔ سائنس دان، خاص طور پر وہ لوگ جو کم عمر ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہیں، ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے زیادہ عمر کے سائنسدانوں کے مقابلے میں امریکا چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔ مزید پڑھیں: ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنے کی پیشکش کی، مگر شرط رکھی کہ مسلح گروپ پہلے اپنے ہتھیار ڈال دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے دوران بھی مذاکرات کر رہا ہے اور انہیں حماس کے مؤقف میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، ایک فضائی حملے میں ایک گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے لگائے گئے خیمے کو...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے عوض غزہ سے انخلا کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ حماس رہنماء باسم نعیم کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کا انتظام کار چھوڑنے پر رضا مند ہیں، تاہم ہتھیار ہماری سرخ لکیر ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی قیادت کو غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کو تیار ہے، اس شرط کے ساتھ کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) یروشلم سے اتوار 30 مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسرائیل غزہ پٹی کے جنگ سے تباہ شدہ خطے میں فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کو مزید دباؤ میں لانے کے لیے وہاں شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج اتوار کے روز اسی بمباری کے پس منظر میں بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کو یہ اجازت دے سکتا ہے کہ وہ غزہ پٹی چھوڑ کر وہاں سے چلے جائیں۔ تاہم نیتن یاہو کے الفاظ میں ایسی کسی ممکنہ روانگی سے قبل حماس کو خود کو غیر مسلح کرنا ہو گا۔ غزہ میں پہلی بار حماس کے خلاف نعرے بازی نیوز ایجنسی اے ایف...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ کی سائنسی تحقیق کے بجٹ میں کٹوتیوں نے سائنسدانوں کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ امریکا چھوڑ کر یورپ یا کینیڈا جانے پر غور کر رہے ہیں۔ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جواب دینے والے سائنسدانوں میں سے 75.3 فیصد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سائنس دان، خاص طور پر وہ لوگ جو ابھی کم عمر ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہیں، بڑی عمر کے سائنسدانوں کے مقابلے میں امریکا چھوڑنے پر زیادہ غور کریں گے۔ اس حوالے سے ہوئے تقریباً 1,650 سائنسدانوں نے سروے میں حصہ لیا، سروے رپورٹ کے مطابق 548 ڈاکٹریٹ کے طلبا میں 340 امریکا چھوڑنے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔ رجب بٹ نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی غلطی پر معافی طلب کی، تاہم ان مشکلات کے باعث وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ رات رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے پہلی بار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔ رجب بٹ نے وی لاگ میں کہا ہاں میں پاکستان میں نہیں ہوں، میں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا، مجھے اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا، میں نے اپنی لوکیشن کسی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2025ء ) یو ٹیوبر رجب بٹ نے مسلسل تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ تھا، جلدی میں بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آیا ہوں اور میرے اہل خانہ کو بھی میرے پاکستان سے جانے کا علم بعد میں ہوا، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب...
تقریباً 75 فیصد امریکی محققین امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، نیچر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے 1600 سے زائد امریکی محققین پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 1200 سے زائد افراد یا مجموعی جواب دہندگان کا تقریباً 75 فیصد امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر محققین میں ان کے کیریئر کے آغاز میں واضح ہے. جرنل “نیچر” کی ویب سائٹ کے مطابق ان محققین کے امریکہ چھوڑنے پر غور کرنے کی بنیادی وجہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے سائنسی تحقیق کی فنڈنگ میں کٹوتی اور سائنسی محققین سمیت متعلقہ کارکنوں کی ایک بڑی...
تنازعات کے بھنور میں پھنسے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اپنے دل کا حال بیان کیا، جس نے ان کے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا۔ رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کےلیے وبال جان بن گیا۔ اگرچہ رجب نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اور خانہ کعبہ کے...
معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے 1600 سے زائد امریکی محققین پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 1200 سے زائد افراد یا مجموعی جواب دہندگان کا تقریباً 75 فیصد امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر محققین میں ان کے کیریئر کے آغاز میں واضح ہے۔ جرنل “نیچر” کی ویب سائٹ کے مطابق ان محققین کے امریکہ چھوڑنے پر غور کرنے کی بنیادی وجہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے سائنسی تحقیق کی فنڈنگ میں کٹوتی اور سائنسی محققین سمیت متعلقہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو نوکریوں سے نکالنا ہے۔ Post Views: 1
شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔ شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے...
کراچی(شوبز ڈیسک)ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبریں گردش کرنے لگیں تو اداکارہ نے وضاحت پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دو مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔ انہوں نے شیئر کی گئی پہلی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہوں،مجھے اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ مذکورہ انسٹا اسٹوری کے بعد اداکارہ کے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں تاہم جلد ہی انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت دے دی۔ انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی اور شوبز...
علامتی فوٹو ٹنڈو محمد خان میں نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، دوسرا بچہ پیٹ میں چھوڑ دیا گیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی، دوسرے بچے کو پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔مریضہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ 2 ماہ بعد پیٹ میں درد کی وجہ سے دوبارہ الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا، کراچی کے نجی اسپتال میں دوبارہ آپریشن کروایا تو بچہ پیٹ میں مرا ہوا تھا۔وکیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹر کٹ کورٹ میں ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بچہ یوٹریس اور دوسرا ایبڈومینل کیویٹی میں تھا، حاملہ خواتین...
طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ماڈلنگ اور ڈیلی وی لاگنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مختلف مواقع پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔ تاہم، کچھ وقت بعد انہوں نے ڈیلی وی لاگ بنانا بند کر دیا۔ ڈیلی وی لاگنگ بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی زندگی کے حوالے سے بہت زیادہ پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا جو وی لاگ وہ کر رہی تھیں اس سے ان کی زندگی بے نقاب ہو رہی تھی۔ اور وہ زندگی کے بارے میں زیادہ باتیں بتا رہی تھیں کہ ان کی زندگی میں کیا...
استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے نتیجے میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر اب تک 1900 افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان میں سے 500 کو رہا کردیا گیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ حکومت کی جانب سے میئر استنول اکرام امام اوغلو کی گرفتاری اور اس کے بعد ملک گیر مظاہروں میں حصہ لینے والے تقریباً 1900 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں ترکیہ نے میئر اور مظاہرین کی گرفتاری پر بین الاقوامی بیانات کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول اکرم امام کی گرفتاری کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے امام اوغلو سنہ 2028 میں ہونے والے انتخابات میں صدر طیب اردوان...
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کی پراسیڈنگ سے مطمئن ہوں، معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔ جمعرات کو وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ورکرز کے مفاد میں عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی...
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی اور ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہا۔ سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التواءکیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا، ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے ورکرز کے مفاد میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے...
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائل چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی سے ملاقات کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس ریٹائر شوکت صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے... سیکریٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں زیر التواء کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔انکا کہنا تھا کہ ورکرز کے مسائل کے...
وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی 31 مارچ کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں رجسٹرڈ افغان باشندے پاکستان میں مزید قیام کرسکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی ہدایات کی جا چکی ہیں کہ وہ 31 مارچ سے قبل پاکستان سے چلے جائیں۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں...
افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ...
نایاب نسل کی ڈولفن بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جسے بحفاظت چھوڑ دیا گیا، یہ وہیل اور ڈولفن کی ان 26 اقسام میں سے ایک ہے جو پاکستانی پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔ ریسو ڈولفن پاکستان سمیت دنیا بھر میں تقریباً تمام معتدل اور گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے،اس نسل کی ڈولفن 1000 فٹ تک غوطہ اور 30 منٹ تک اپنی سانس روک سکتے ہیں، تاریخی طور پر اس نسل کی باقیات کے سن 2000 کے اوائل میں ریسو کی ڈولفن کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی۔پانچ سال قبل پہلی بار نر ریسو ڈولفن کو کلفٹن بیچ پر پھنسا پایا گیا تھا۔ محمد معظم خان، ٹیکنیکل ایڈوائزر (میرین فشریز) اور پاکستان وہیل اور...
فائل فوٹو۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔ محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔ چیئرمین این آئی آر سی نے ایگریمنٹ منسوخی کے لیے صدر مملکت کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا۔ وفاقی کابینہ نے 2024 میں جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی 3 سال کی مدت کے لیے بطور چیئرمین این آئی ار...
حیدر آباد(بیورورپورٹ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک ہفتے کے لئے میرے حوالے کردیں، اگر ایک بھی ڈمپر حادثہ ہوا تو گورنر شپ سے استعفیٰ دے دوں گا، کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو کراچی بلا لیں۔حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد والوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہے، جوش دیکھ کر سوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنر ہائوس ہونا چاہیے۔، حیدرآباد والوں نے شاندار استقبال کر کے دل جیت لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد آ کر آئی ٹی کے ٹیسٹ لیے تھے،...
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدر مملکت کو ایک ماہ کا نوٹس بھجوا دیا۔ شوکت عزیز صدیقی نے مؤقف اپنایا ہےکہ کچھ ںاگزیر حالات کی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں نہیں ادا کرسکتا ۔ انہیں تین ماہ قبل نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیٹی کا سربراہ لگایا گیا تھا ۔ ایگریمنٹ منسوخی کا نوٹس بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوایا گیا۔ واضح رہے کہ 2024ء میں وفاقی کابینہ نے ان کی تین سال کی مدت کیلئے بطور چیئرمین این آئی آر سی منظوری دی تھی۔

ہسپتال کت واجبات فوری اداکرنے کا حکم مریم نواز کادورہ جناح ہسپتال بدانتظامی پر ایم ایس معطل ‘ پرنسپل کو عہد ہ چھوڑنے کی ہدایت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے مریم نواز کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی نے خاتون مریضہ کو گلے لگا...
لاہور: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو آپ اتنا سنجیدہ نہ لیں، اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو ان کی پارٹی کا یہ حال نہ ہوتا، جہاں تک امن و امان کی صورت حال کا تعلق ہے اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں امن و امان کی جو صورتحال کا تعلق تھا ، اس کے بعد تحریک انصاف کی گورنمنٹ آئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا فینامینا ہے کہ دہشت گردی کوئی بھی افورڈ نہیں کر سکتا اور نہ کوئی اپنے اوپر مسلط کر سکتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) زاہد خان نے کہا کہ دیکھیں جی ایسا نہیں ہے...
بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت افطار سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کےلیے اکٹھا ہونا پڑے گا، عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ کس قیدی کو رہا، کس کو پکڑ رہے ہیں، اس کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، بلاول کا حکومت کو مشورہ بلاول بھٹو نے کہا...
واشنگٹن: امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین کو 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی بھی مہلت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کیلئے 24 اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کا عزم ظاہر کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے آنیوالے تارکین وطن متاثر ہونگے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک کے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہوگا، اور...
واشنگٹن: امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق، اس فیصلے کا نشانہ کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے شہری بنیں گے، جو سابق صدر جو بائیڈن کی امیگریشن اسکیم کے تحت امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک کے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے پر زور دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو جاری کیے جانے والے صدارتی حکم نامے کے تحت نافذ ہوگا، اور وفاقی...
سندھ میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کوملک سے بے دخل کیا جائے گا غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سیکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ، سندھ بھر میں ڈویژن اور...
ویب ڈیسک : سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں جاری ہیں،غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 9 روز باقی ہیں، افغان باشندوں کو 15 فروری سے 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے سکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائے گا۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، سندھ بھر میں ڈویژن اور ضلعی...
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد سے مبینہ طور پر 3 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق خواتین ملزمان کچھ ہی دیر بعد بچے کو واپس اسپتال چھوڑ گئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ذاتی رنجش سمیت ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں معاشیات کی پروفیسر اُلریکے مالمینڈیئر کے مطابق امریکہ کی موجودہ صورتحال جرمنی اور یورپ کے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ وہ اعلیٰ سائنسدانوں کو اپنی طرف راغب کریں۔ خاتون پروفیسر مالمینڈیئر نے جمعرات کو جرمنی کے فُنکے میڈیا گروپ سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ''سائنسی آزادی اور قابلِ اعتماد مالی امداد کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جس سے بہت سے سائنسدان امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اسے تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1930 کی دہائی میں نازی جرمنی سے سائنسدانوں کے انخلاء نے امریکہ کو سائنسی طاقت بنایا تھا، ''اب ہم اس رجحان کو...
پاکستان میں مقیم 8لاکھ74 ہزارافغان باشندے وطن واپس چلے گئے حکومت نے غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات...
سٹی42:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 21 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 875,165 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف...
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے۔ 20 مارچ تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ ، 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلا کے دوران کسی...
حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ مقررہ تاریخ تک ملک نہ چھوڑنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں۔ 20 مارچ تک واپس جانیوالے افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے غیرملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔ 20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں...
افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری، واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں 11 دن باقی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ 20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874,282 تک پہنچ چکی ہے۔ غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں 11 دن باقی رہ گئے۔ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے پیش نظرغیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ 20 مارچ تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 874,282 تک پہنچ چکی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی 15 ستمبر 2023 کوافغان باشندوں...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئر مین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے غیر سنجیدہ رویہ کی وجہ سے پچھلی حکومت کو بھی چھوڑ دیا تھا، نظام ہمیں قبول نہیں کر پا رہا کیونکہ اس جیسے نہیں بن پا رہے، دھمکی اور چیلنج دینے کا الٹی میٹم استعمال نہیں کیا اور اب حتمی فیصلے کا وقت آرہا ہے۔ وہ بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ خالد مقبول نے کہا میں یہاں پر اپنی اس روایات کو نبھانے کیلیے کھڑا ہوں...
پاکستان سے محبت کی خاطر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سیما نے منگل کی صبح 4 بجے کرشنا ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں، اور تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوام کی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام...