جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس کیوں چلے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو رباڈا اچانک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے کاگیسو رباڈا 2 میچز کھیلنے کے بعد اچانک جنوبی افریقا چلے گئے۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر رباڈا کو گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی میں 10 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جمعرات کو رباڈا کے آئی پی ایل چھوڑکر وطن واپسی کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ٹائٹنز نے ایک بیان میں کہا کہ رباڈا آئی پی ایل کے جاری سیزن سے ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس جنوبی افریقا چلے گئے ہیں۔ وہ گجرات ٹائٹنز کے پہلے 2 میچز میں شامل تھے، لیکن اب وہ ایک اہم ذاتی معاملے کو حل کرنے کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
فرنچائز نے رباڈا کی اچانک روانگی کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ان کی ممکنہ واپسی کے بارے میں کوئی اطلاع دی۔
رباڈا نے آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کی طرف سے اپنا ڈیبیو میچ پنجاب کنگز کے خلاف کھیلا، جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف42 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ رباڈا نے 2017 میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا۔ وہ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے لیے کھیل چکے ہیں۔
رباڈا آئی پی ایل کے 82 میچز میں 119 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گجرات ٹائٹنز ا ئی پی ایل وطن واپس
پڑھیں:
آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 کی ٹاپ 20 فہرست سے پاکستانی بولرز غائب
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 20 میں شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
ون ڈے رینکنگ میں شبمن گل پہلے جبکہ بابراعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ فخر زمان کا 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔ شاہین آفریدی 2 درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
ٹی 20 بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 5 درجے ترقی کے بعد 8ویں نمبر آگئے ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز میں بابراعظم کی 9ویں اور رضوان کی 12ویں پوزیشن ہے۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نمبر ون ٹی ٹونٹی بولر بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 13 وکٹیں لی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی رینکنگ پاکستانی بولرز اور آئی سی سی رینکنگ شاہین شاہ آفریدی