ڈیڈ لائن میں 11دن باقی، لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان میں مقیم 8لاکھ74 ہزارافغان باشندے وطن واپس چلے گئے
حکومت نے غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے
پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ اب تک لاکھوں افغان باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں۔20 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 874282 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 11 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔حکومت پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ عدالت نے حکومت کو درخواست گزار افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے افغان مہاجرین جلال الدین و دیگر کی درخواست نمٹا دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے افغان مہاجرین کو ملک بدری مؤخر کرنیکی طالبان کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 جولائی 2024 کے نوٹیفکیشن کے مطابق قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق حکومت پاکستان نے خود بطور مہاجر رجسٹرڈ کیا۔ درخواست گزار نے کارڈ کے زائد المعیاد ہونے تک ہراساں کرنے اور زبردستی بے گھر کرنے سے روکنے کی استدعا کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں قیام کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت قانون پر سختی سے عمل کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔