چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کی پراسیڈنگ سے مطمئن ہوں، معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی

سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل  ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔

جمعرات کو وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے  ملاقات کی اور ان سے ورکرز کے مفاد میں عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی بہتری، فلاح و بہبود کے لیے بطور چیئرمین این آئی آر سی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیے: سابق جج ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی تعینات

اس موقعے پر وفاقی سیکریٹری  ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التوا کیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔

مزید پڑھیں: اداروں کی مداخلت پر بولنے پر ججز نے ساتھ دینے کے بجائے میرا سماجی بائیکاٹ کیا، شوکت عزیز صدیقی

یاد رہے کہ  وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو دسمبر 2024 میں تین سال کے لیے چیئرمین این آئی آر سی مقرر کیا تھا تاہم حال ہی میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جو اب واپس لے لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن وفاقی سیکریٹری  ڈاکٹر ارشد محمود.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ا ئی ا ر سی جسٹس ر شوکت عزیز صدیقی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے ڈاکٹر ارشد محمود آئی آر سی کا

پڑھیں:

تقریباً 75 فیصد امریکی محققین امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، نیچر 

تقریباً 75 فیصد امریکی محققین امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، نیچر  WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز


واشنگٹن : معروف تعلیمی جریدے نیچر کی جانب سے 1600 سے زائد امریکی محققین پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق 1200 سے زائد افراد یا مجموعی جواب دہندگان کا تقریباً 75 فیصد  امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ سروے میں پایا گیا کہ یہ رجحان خاص طور پر محققین میں ان کے کیریئر کے آغاز میں واضح ہے.

جرنل “نیچر” کی ویب سائٹ کے مطابق ان محققین کے امریکہ چھوڑنے پر غور کرنے کی بنیادی وجہ موجودہ امریکی انتظامیہ  کی جانب سے  سائنسی تحقیق کی فنڈنگ میں کٹوتی  اور سائنسی محققین سمیت متعلقہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کو نوکریوں سے نکالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کی پارٹی ورکرز اور راہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • رجب بٹ نے ملک چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی
  • صدر مملکت کی پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تقریباً 75 فیصد امریکی محققین امریکہ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، نیچر 
  • نواب شاہ: صدر کی پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال 
  • اسلام آباد میں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پی ایف یو جے اور صحافی برادری کا احتجاج
  • غنیٰ علی کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے پر وضاحت
  • عہدہ اہمیت نہیں رکھتا، اس کے بغیر عوامی خدمت کر رہے ہیں: ہمایوں اختر
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلی، عاطف خان کو اہم عہدہ مل گیا
  • آج جمعۃ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا جائیگا، وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی