پی سی بی 24/7 والی جاب ہے، شاہد آفریدی کا محسن نقوی کو ایک عہدہ چھوڑنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک نوکری کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی 24/7 والی جاب ہے اس لیے آپ وزارت داخلہ اور پی سی بی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، محسن نقوی محنتی شخص ہیں لیکن دو کشتیوں میں سوار ہوکرکرکٹ کے لیے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں پنڈی میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملا قات میں ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
سابق کپتان نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ملک میں تفریح کا واحد ذریعہ کرکٹ ہے، کرکٹ فل ٹائم جاب ہے اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔
ذرائع کے مطابق جون میں امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہد آفریدی نے ان سے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔
کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔