طلاق کے بعد اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ماڈلنگ اور ڈیلی وی لاگنگ شروع کر دی تھی۔ وہ مختلف مواقع پر اپنے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔ تاہم، کچھ وقت بعد انہوں نے ڈیلی وی لاگ بنانا بند کر دیا۔

ڈیلی وی لاگنگ بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی زندگی کے حوالے سے بہت زیادہ پوسٹ نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا جو وی لاگ وہ کر رہی تھیں اس سے ان کی زندگی بے نقاب ہو رہی تھی۔ اور وہ زندگی کے بارے میں زیادہ باتیں بتا رہی تھیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اس لیے انہیں وہ اچھا نہیں لگ رہا تھا۔

علیزہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ وی لاگر رجب بٹ ہے، لیکن وہ انہیں کبھی کبھی دیکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خالہ رجب بٹ کی بہت بڑی فین ہیں اور انہوں نے خالہ کی وجہ سے ہی وی لاگ دیکھنا شروع کیا تھا۔

سنگل پیرنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ آپ کو ماں اور بطاپ دونوں کی ذمہ داریاں نبھانی ہوتی ہیں اور یہ بولنا کہ میں صرف اتنا کر سکتا تھا وہ آپشن نہیں ہوتا۔ لیکن جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو صبر کا پھل مل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ علیزہ سلطان نے 2018 میں اداکار فیروز خان سے شادی کی تھی اور انہیں دو بچے ہیں۔

دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے اور ستمبر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ جس کے بعد فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر عدالت میں تصفیہ ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رجب بٹ علیزہ سلطان فیروز خان فیروز خان شادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علیزہ سلطان فیروز خان فیروز خان شادی علیزہ سلطان فیروز خان انہوں نے

پڑھیں:

اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو سپرد خاک کردیا گیا

ورلڈ کپ 1994 کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان  ہاکی ٹیم کے سابق کوچ و سلیکٹر، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو لیاقت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرحومہ کی نماز جنازہ  میں اولمپئین حنیف خان،اولمپئین قمر ابراہیم، انٹرنیشنل سید حیدر حسین، عارف بھوپالی اور گلفراز احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اتوار کوبعد نماز ظہر تا عصر مسجد الکبریاء، ایس ٹی 3 بلاک 16 گلستان جوہر میں قرآن خوانی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑ کر چلے جانے کی پیشکش
  • یو ٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وجہ بھی بتادی
  • جان سے مارنے کی دھمکیاں؛ رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا
  • اولمپیئن وسیم فیروز کی والدہ  کو سپرد خاک کردیا گیا
  • ٹنڈو محمد خان: نجی اسپتال میں خاتون کے جڑواں بچوں کی پیدائش دوسرا پیٹ میں چھوڑ دیا گیا
  • برطانوی پارلیمان کا اسٹار آف پاکستان ایوارڈ، فیروز خان کے نام
  • ’زینب میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں‘، اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل
  • فیروز خان کا اہلیہ ڈاکٹر زینب سے ملاقات کا دلچسپ انکشاف
  • شیخوپورہ،ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق