نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ چھوڑ کر چلا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں چور مبینہ طور پر دکان سے 2.46 لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ بھی چھوڑ کر چلا گیا۔

کھرگون کے جمیندر محلہ جوجر بوہرا کے دکان کے مالک نے اگلے دن اپنی دکان کھولنے کے بعد خط دیکھا۔

جب اس نے خط تلاش کرنے کے ساتھ رقم دیکھی تو غائب تھی، بوہرہ کی دکان پر اس سے قبل عید پر بھی ڈکیتی ہوئی جہاں چور مبینہ طور پر 85 ہزار روپے چرا کر لے گئے تاہم جس چیز نے اس ڈکیتی کو منفرد بنادیا وہ معافی نامہ تھا۔

چور نے معافی نامہ میں لکھا کہ ’مالی مشکلات‘ کی وجہ سے وہ چوری کرنے پر مجبور تھا، اس نے یقین دہائی کروائی کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر چوری کی رقم واپس کردے گا۔

اس نے مزید لکھا کہ قرض دہندگان کی جانب سے واجب الادا رقم ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا اسی لیے چوری کا سہارا لیا۔

خط میں مزید لکھا تھا کہ وہ دکاندار کو اچھی طرح جانتا ہے بعد میں جو بھی سزا ہوگی قبول کرے گا جبکہ 37 ہزار روپے چھوڑ دیے ہیں جو تھیلے میں رکھے ہوئے تھے۔

اس نے یہ بھی لکھا کہ رات کو آپ کی دکان کی پچھلی شٹل سے آکر پیسے لے رہا ہوں میں صرف اتنے پیسے لے رہا ہوں جتنا قرض ادا کرنا ہے باقی سامان کے ساتھ کچھ نہیں کروں گا اور آپ کے پیسے چھ ماہ میں واپس کردوں گا۔

چور نے یہ بھی کہا کہ جب تک کے لیے میں آپ سے اور بیٹے سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں شدید گرمی ، ویسٹ انڈیز کی کپتان کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: معافی نامہ

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معافی اور توبہ
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
  • ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
  • ساڑھے 8 لاکھ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا ،وزیر مملکت