2025-01-30@18:11:09 GMT
تلاش کی گنتی: 33
«پیکا ایکٹ کے»:
پیکا ایکٹ کی منظوری آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، فیک نیوز واچ ڈاگ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ قانون میں فیک نیوز کی متنازع اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے، سخت سزاں اور...
صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ مولانا کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ مولانا کا سخت ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی...
JEHLUM: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی، وہ اسلام اباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدرنے کہا حکومت سے کہوں گا جو تجاویزدی جائیں انہیں تسلیم کریں لیکن...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کا مؤقف سننے کا وعدہ کرنے کے باوجود پہلے ہی پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ پر صدر زرداری نے ہماری بات کو تسلیم کیاکہ صحافیوں کا مؤقف سنا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں صدر مملکت نے پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری دیدی مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ صدر مملکت نے یہ بھی کہاکہ محسن نقوی پاکستان آگئے ہیں اور وہ صحافیوں کی بات سننے کے لیے ان سے رابطہ کریں گے لیکن پھر صبح پتا چلا کہ انہوں نے بل پر دستخط کردیے ہیں۔...
پاکستان فیڈرل یونین آف جرلنسٹس (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کی منظوری دیدی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اعلان کیا ہے کہ کہ آزادی صحافت کی تحریک کاآغاز ہوچکا اور پورے پاکستان سے صحافیوں کے آجانے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جو پیکا ایکٹ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ افضل بٹ نے کہا کہ جب کوئی موجودہ حکومت اپوزیشن میں ہوتی ہے تو اسے صحافیوں کی آزادی اچھی لگتی ہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان کی سوچ بدل جاتی ہے اور یہ سلسلہ ماضی میں بھی ہوتا...
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اور اسے دبانے کی ہر کوشش بنیادی انسانی حقوق اور آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں کے دھرنے کی حمایت اور اس سیاہ قانون کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملک بھر میں صحافی برادری کے دھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پیکا ایکٹ جیسے آمرانہ قوانین کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اور اسے دبانے کی ہر کوشش بنیادی انسانی حقوق اور آزادی...
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) دور میں آرڈیننس کے ذریعے آیا تھا، جو بہت سخت تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ آج جتنی میڈیا کی آزادی ہے یہ مشرف کے دور میں ملی، ایسے یوٹیوبر بیٹھے ہوئے ہیں جو ملک کے خلاف باتیں کررہے ہوتے ہیں، ملک مخالف بات کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر یہ حکومت فارم 47 کی ہے تو اس کو لیگل لائز پی ٹی آئی نے کیا ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون سازی ہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا، پیکا ایکٹ میں ایک لائن شامل کرنی چاہیے کہ فیک نیوز کے معاملے میں...
اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹر نے پیکا ایکٹ کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت تک اپنی آواز پہنچادی، صدر نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک بل پر دستخط روک دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف احتجاج رنگ لانے لگا، پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر بل کچھ وقت کے لیے روک لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط...
قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا۔ بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔ پیکا ترمیمی بل کے...
بدین (نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر پریس کلب سے ایوان صحافت تک ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے جوائنٹ سیکرٹری شفیع محمد کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یونین آف جرنلسٹس ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری شاد الطاف میمن، ایوان صحافت کے صدر لالا ہارون گوپانگ، پریس کلب کے نائب صدر اشرف عبداللہ میمن، جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن محمد علی بلیدی، سید اختر شاہ اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی کرتوتوں کو چھپانے کے لیے ہمیشہ میڈیا پر حملے کرتی رہی ہے، حال ہی میں میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے پیکا قانون لایا گیا...
لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یوجے ) کی کال پر صحافی برادری نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ، صحافی رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی نیوز چینلز کے اہم عہدے داران، صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی، مزدور، وکلا اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔لاہور میں بھی صحافی...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہارملاقات کے لیے آنے والے سینیئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کر نے والوں میں امتیازصفدروڑائچ، عزیزالرحمان چن، نویدچیمہ،ابرارحسین شاہ، رائےوقاص،علامہ یوسف اعوان اور ایڈون سہوترا شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے صحافیوں کے خلاف لائے گئے پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت...
ویب ڈیسک : متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف پورے ملک میں صحافی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں ہونے والے احتجاج میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ، ہم چپ ہوکر بیٹھنے والے نہیں ، اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں گے، عدالتوں کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔احتجاج میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا اور ڈی چوک میں دھرنا بھی دیا۔پولیس نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو...
اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف پی ایف یو جے کے ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل پی بی اے، ایمنڈ، سی پی این ای اور اے پی این ایس نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشاورت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود صحافی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنے بغیر پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے انتہائی عجلت میں بل منظور کروایا گیا جو حکومتی عزائم اور بدنیتی کا واضح ثبوت ہے۔ جوائنٹ ا یکشن کمیٹی اس ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس کےخلاف بھرپور عوامی اور قانونی جدوجہدکی جائے گی۔ سول...
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر غیر جمہوری قوتوں کے قبضے کا پروانہ ہے، اسٹیبلشمنٹ نے کالے قوانین کے ذریعے محمد علی جناح کے پاکستان کو قید خانہ بنا دیا، اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی ملک کے بانی کے اُصولوں کے خلاف ہے، ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ ہے، پیکا ایکٹ میں ترمیم مارشل لاء کا اعلان ہے، پیکا ایکٹ ترمیمی بل جیسے کالے قوانین نام نہاد جمہوری حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، آزادیٔ اظہار پر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی جانب سے لائے جانے والے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں کی جانے والی متنازع ترامیم کے خلاف 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں تمام پریس کلبز میں مظاہرے ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، یہ ترامیم صدر مملکت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوجائیں گی تاہم ان ترامیم کو صحافیوں، سوشل میڈیا اور آزادی اظہار پر قدغن لگانے کی...
صحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف آر آئی یو جے کا ملک گیر احتجاج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صحافت کے خلاف بدترین کالے قانون پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب کے باہر بھی کل دن تین بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اس حوالے سے راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں_ احتجاج کی تفصیل اور آئندہ کی حکمت عملی بارے اہم اعلان آج شام 6 بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس...
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالر زاق چشتی نے حکومتی ایما پر قومی اسمبلی سے صحافت پر قدغن اور کالے قانون پیکا ایکٹ میں ترمیم کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جو کہ خود کو جمہوری حکومت ہونے کی دعویدار ہے لیکن جس طرح پیکا ایکٹ ترمیمی بل پاس کرواکر غیر جمہوری اقدام کیا ہے اسے ملک بھر کے صحافی کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو عملی طورپر پابند سلاسل...
قرارداد میں کہا گیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ، مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ،ایوان بالا کے اجلاس سے واک آوٹ ، اپوزیشن صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہو گئی، پی آر اے نے سینٹ میں واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،پی آر اے وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جمعہ کو بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی پریس گیلری میں کالی پٹیاں باندھ کے کوریج کی گی اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس سے...
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت بھی پیکا قوانین کا نشانہ بنے گی، اس ایکٹ کے بعد صحافیوں کو ہتھکڑیاں لگیں گی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو اور صحافیوں کے پیکا ایکٹ کیخلاف مظاہرے سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ پیکا ایکٹ زبانیں بند کرنے کا کالا قانون ہے، تمام صحافتی تنظمیں متفق ہیں کہ پیکا ایکٹ منظور نہیں، تمام صحافتی تنظمیں متحد ہوکر آگے بڑھیں اپوزیشن ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ مذاکرات کو سنجیدہ لیں، اس سب کا نقصان حکومت کو ہوگا، چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو کمزور کیا گیا، عدلیہ کو تقسیم کرکے آپس میں...
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔ قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر بھی وار...
قومی اسمبلی : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں پیش پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں، فیک نیوز کی شکایت پر پیکا ایکٹ کے تحت 5 سال کی سزا دی جا سکے گی۔ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہوگی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔ قومی اسمبلی: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی...