پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
کراچی:پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔
یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک پر ایک مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ان پر دوسرا مقدمہ منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا درج ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور پیکا ایکٹ کے تحت
پڑھیں:
معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
سٹی 42 : سوشل میڈیا قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا ۔
پاکستان ریلوے کے 80 ملازمین نوکری سے فارغ
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ۔