Jang News:
2025-04-18@11:42:45 GMT

پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم

— تصویر بشکریہ سی ایم ہاؤس

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر دی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

محکمۂ داخلہ میں سیل قائم کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر غیر قانونی، جھوٹے مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن ہو سکے گا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مختلف قسم کے سائبر کرائم اب نئی اتھارٹی دیکھ رہی ہے، سوشل میڈیا پر غیر قانونی کام کو روکنا اتھارٹی کی ذمے داری ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس اتھارٹی کا کام آن لائن سیفٹی اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو رجسٹر کر کے ریگولیٹ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے لیے گائیڈ لائن، ضروری ہدایات اور معیار طے کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ اور پی ٹی اے کی محکمۂ داخلہ کے ساتھ رابطہ کاری بڑھائی جائے گی، سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف محکمۂ داخلہ سندھ وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر پیکا ایکٹ

پڑھیں:

شوبز میں کوئی سچا دوست نہیں ہوتا، سب سوشل میڈیا کی حد تک ہے، نعیمہ بٹ

اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ شوبز کی دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک ہوتی ہیں حقیقت میں کوئی دوست نہیں ہوتا۔

حال ہی میں ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ سے مشہور ہونے والے اداکارہ نعیمہ بٹ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے کچھ تلخ حقائق پر کھل کر بات کی۔ نعیمہ نے کہا کہ شوبز میں اکثر دوستیاں صرف سوشل میڈیا تک محدود ہوتی ہیں اور حقیقت میں ان میں کوئی گہرائی یا خلوص نہیں ہوتا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے چند ساتھی اداکار سوشل میڈیا پر قریبی دوست بننے کا دکھاوا کرتے ہیں، مگر نجی محفلوں اور تقریبات میں ان کا رویہ بالکل مختلف ہوتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ ایونٹس کے دوران انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے تھے، جبکہ آن لائن یہ تاثر دیتے تھے جیسے وہ بہترین دوست ہوں۔

اداکارہ نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ شوبز میں دکھائی جانے والی ’فرینڈشپ گولز‘ اکثر ایک مصنوعی تصویر ہوتی ہے۔ نعیمہ نے مزید کہا کہ وہ ایسی جھوٹی اور بناوٹی دوستیوں سے دور رہنا پسند کرتی ہیں اور اپنی توجہ سچے اور بامعنی تعلقات پر مرکوز رکھتی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

ان کے اس بے باک مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • صحافیوں کے تحفظ کیلیے کمیشن کے قیام سے متعلق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور
  • اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
  • کیرالہ، متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
  • 54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام
  • شوبز میں کوئی سچا دوست نہیں ہوتا، سب سوشل میڈیا کی حد تک ہے، نعیمہ بٹ
  • نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کر دیا
  • وادی کشمیر میں "وقف ایکٹ نامنظور" کے نعروں کی گونج، مودی حکومت کے خلاف آواز بلند