اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات پر متفق ہوں تو اس قانون کو دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں کسی بھی تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، اور اگر تمام فریقوں کا اتفاق ہو جائے تو پیکا ایکٹ میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پیکا ایکٹ 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا تھا۔ یہ قانون متنازعہ بن چکا ہے، اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراضات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پیکا ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا

 

٭پی ٹی آئی، سول سوسائٹی ، صحافتی تنظیم ،اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر کی جانب سے درخواست دائر
٭درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیاں روکنے کے حکم دینے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف ،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے ، پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی ، اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی۔درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت صحافیوں کو خبر کا سورس بتانا پڑے گا ، صحافی سے خبر کا سورس نہیں پوچھا جا سکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ پیکا ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے ، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کو روکنے کا حکم دے ۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر
  • ٹرانسفر ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیلی کیخلاف ریپریزنٹیشن مسترد
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
  • حکومت کا شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ
  • حکومت نے شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دیدیا
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ
  • پیکا ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا
  • ُپیکا قانون، عمل کا ردعمل؟
  • لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر