کراچی کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو پیکا ایکٹ کے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ملا۔اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا۔

مزید پڑھیں: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری

عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اس قبل عدالت نے 3 اپریل کو کیس کی سماعت میں ایف آئی اے کودوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پیکا ایکٹ عدالت نے

پڑھیں:

علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ ، ندیم بارا، ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے عدالت پیش میں ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا، مستی گیٹ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • پیکا ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری، ایک اور صحافی کو گرفتار کرلیا گیا
  • گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
  • تیمور سلیم جھگڑا کی حفاظتی ضمانت منظور
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اہم پیشرفت
  • پیکا ایکٹ 2025ء کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی قائم
  • عمران خان سے ملاقات کیلئے بہن علیمہ خان کی درخواست منظور
  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت منظور
  • ‘یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں‘9مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت منظور
  • پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی