اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیکا ایکٹ پر صحافیوں کے خدشات دور کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاجبکہ کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے کہاہے کہ تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی اجلاس کے دوران کہاکہ پیکا ایکٹ صرف ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ہے اور اس سے اخبارات یا ٹی وی چینلز متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ پہلے ہی قواعد و ضوابط کے تحت چل رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا پر کروڑوں کمانے والے افراد کو بھی ملکی قوانین کے تحت کچھ دینا ہوگا جبکہ اس ایکٹ سے روایتی میڈیا کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو پیکا میں کوئی متنازع شق نظر آتی ہے تو اسے واضح کیا جائے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سنگین دھمکیاں دی گئیں، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا کہ فیک نیوز ایک حقیقت ہے اور صحافی بھی اس کے خلاف ہیں تاہم اس قانون پر صحافیوں کو ساتھ بٹھا کر بات کی جائے۔ انہوں نے یاد دلایاکہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کی کوشش کی تھی۔کمیٹی چیئرمین پولین بلوچ نے اعلان کیاکہ حکومت صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے خدشات سنے گی اور ان کا حل نکالا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے‘ عطا تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اے پی پی ایمپلائز یونین (پنجاب) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ اور پیپلزپارٹی کی تشویش؟
  • پیمرا ریگولیٹری باڈی ہے جبکہ پیکا ایکٹ سوشل میڈیا کیلئے ہے: چیئرمین پیمرا
  • بھکاریوں کے سہولت کاروں اور مجبور کرنیوالوں کو 10 سال سزا کا بل منظور
  • پیکا ایکٹ میں ترامیم
  • سکیورٹی خدشات، پنجاب میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
  • پیکا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لئے نہیں
  • اوکاڑہ: واٹس ایپ پر ڈکیتی کی جھوٹی پوسٹ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • پیکا ایکٹ قبول نہیں ہے ،سید عبید شاہ
  • پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے‘ عطا تارڑ