2025-01-24@19:54:46 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«میں شرکت کے لیے»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور...
نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کا انٹری ویزا پر چھ ماہ تک یا سنگل انٹری وزیٹر ویزا پر 9 ماہ تک رہ سکتے ہیں، آپ وزٹ ویزے پر کام نہیں کرسکتے لیکن آپ تین ماہ تک تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہے: اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں تو ایک تصویر، یا اگر آپ درخواست فارم استعمال کرتے ہیں تو 2 تصاویر۔ آپ کا پاسپورٹ یا شناخت کا سرٹیفکیٹ۔ اگر آپ آن لائن درخواست دیتے ہیں، تو...
پاک چائنہ کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو کردیے گئے ہیں، کاروباری افراد ایک سال میں 50 لاکھ روپے کا لین دین کرنے کے پابند ہوں گے ۔ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک کاروباری محمد اسماعیل نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پاک چائنہ کاروبار سے منسلک افراد کو بے روزگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایک چھوٹے کاروباری کے اکاونٹ میں پانچ ملین روپے کیسے ممکن ہیں ؟ یہ سراسر زیادتی ہے اور نسلوں کو بے روزگار کرنے کی سازش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس، باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ محمد اسماعیل نے کہا کہ کاروباری افراد پہلے ہی چیمبر آف کامرس کے...
واشنگٹن: سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے دوران گرپتونت سنگھ پنوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے اور ایک خصوصی بیان ریکارڈ کرایا۔ گرپتونت سنگھ نے اس موقع پر سکھوں کے لیے خالصتان ریفرنڈم ووٹر رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنڈم سکھ برادری کو کشمیر سے کنیا کماری تک حق خود ارادیت استعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت میں سکھوں کو اپنی شناخت، مذہب اور آزادی کے وجود کے لیے خطرات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق 20 ملین سکھ مودی حکومت کے جابرانہ اقدامات کے تحت محاصرے میں ہیں۔...
اکشے کمار، جو اپنے وقت کی پابندی کے لیے مشہور ہیں، بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں غیر حاضر رہے، جس سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا ہے۔ سلمان خان کے شو کی شوٹنگ چھوڑنے کے بعد بالآخر اکشے کمار نے دہلی میں اپنی فلم 'اسکائی فورس' کے پروموشن کے دوران اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ اکشے کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "سلمان زیادہ لیٹ نہیں تھے، وہ 35 سے 40 منٹ لیٹ تھے۔ میں سیٹ پر پہنچا اور ہم نے اس بارے میں بات کی۔ میرے پاس ٹائم کم تھا، اس لیے مجھے وہاں سے جانا پڑا۔ لیکن میرے کو-اسٹار ویر نے شو میں شوٹنگ کی۔" پہلے اطلاعات کے مطابق، اکشے کمار دوپہر 2:15 بجے شوٹنگ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔ قومی کرکٹر ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، عامر جمال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا۔
ویب ڈیسک — چین نے جمعے کو کہا ہے کہ نائب صدر ہان چنگ پیر کے روز نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا، باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور اس تعاون میں اضافہ کرنا ہے جس سے دونوں ملک فیض یاب ہو سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’ہم گفتگو اور رابطوں کو بڑھانے، اختلاف رائے میں مناست توازن لانے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مستحکم، صحت مند اور پائیدار چین امریکہ تعلقات میں اضافے اور ایک ساتھ آگے...
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے 20 ارکان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں۔ سلمان اکرم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے گروپ کا اس تقریب میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم ان کے بعض لوگ اس تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے ان کی ٹیم نے اس موقع پر مذاکرات کے حوالے سے کچھ اہم مطالبات پیش کیے...
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وفد کے ہمراہ ایئر چیف مارشل سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایک طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش کی فوجی قیادت کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس سے قبل 35 رکنی پاکستانی تجارتی وفد تقریباً 12 سال بعد بنگلہ...
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں ہالی ووڈ کے کئی ممتاز اداکاروں کے گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ ان کی وائرل تصاویر میں سے ایک میں آسکر ایواڈ بھی ملبے میں دکھائی دیا۔ یہ تصویر سب سے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پھیل گئی۔ معروف اداکارہ آئزہ بیلا روسیلینی بھی اس تصویر کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں پاسکیں اور ایک درد بھرے میسیج کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے بھائی روبرٹو سے بات کی اور اُس نے مجھے یہ دلخراش تصویر بھیجی۔ یاد رہے کہ آئزہ بیلا کی والدہ تین بار آسکر ایوارڈ حاصل...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت ذاتی حیثیت میں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی پی پی ڈونڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور دیگر نمائندگان شریک ہوں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے 16...
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔ ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اٹھارویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ ایشیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ چینی اور غیر ملکی حکام، مالیاتی شعبے کے ماہرین، پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ، چائنا نیو انرجی اسکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔محمد اورنگزیب بلومبرگ، نکی ایشیا اور میڈیا کے دیگر نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر بصیرت اور حل کا اشتراک کرنے کے لیے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات...
باقاعدہ ورزش سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ آپ کی جسمانی بدحالی کا شکار ہے تو آپ ہلکی پھلکی ورزش کرکے بھی اپنی صحت بہتر کر سکتے ہیں۔ ہفتے میں صرف 2 بار سائیکل چلا لیتے ہیں یا چہل قدمی کر لیتے ہیں تو دل کی بیماری کے امکانات 20 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اگر خراب فِٹنس کا حامل شخص ہفتے میں ورزش کے دورانیے کو 4 گھنٹے تک بڑھا لیتا ہے تو اسے دل کا عارضہ لاحق ہونے کے امکانات مزید 10 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ لیکن ورزش کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کا دورانیہ ہفتے...
اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ سے متعلق اس کانفرنس کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔ اس کانفرنس میں 44 مسلم ممالک کے وزرا، سفارت کار اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ او آئی سی، یونیسیف، یونیسکو اور ورلڈ بنک سمیت اہم بین الاقوامی اداروں کے 150 نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پاکستان لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا مذکورہ کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا خطاب بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس کانفرنس...
خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
گلگت بلتستان میں شدید سردی کے دوران عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ ضلع ہنزہ میں عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں علی آباد کے مقام پر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں 6 روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ہنزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار بلکہ روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اس شدید احتجاج کے دوران سی پیک روڈ کی بندش سے بین الاقوامی...