پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے اکابرین کی آمد جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع ہیں، وزیرپیٹرولیم
’سعودی گولڈ ریفائنری‘ کے ڈپٹی چیئرمین جناب ‘فیصل سلیمان الاُثَیم’ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں،’سعودی ڈیویلپمنٹ فنڈ‘ کے ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ عبدالسلام عبداللہ، اور ’سعودی جیولوجیکل سروے‘ کے سی ای او، جناب ‘عبداللہ مُفتر الشمرانی’ بھی اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انوسٹمنٹ احمد اید الثُبَیتی’ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ فن لینڈ کی کمپنی ’میٹسو‘ کے وائس پریزیڈنٹ ‘مِکّو سوری’ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جو اپنے وفد کے ہمراہ فورم میں شریک ہوں گے۔
امریکا، یورپ، ایشیا، روس، ترکی، اور مشرق وسطہ سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام، بین الاقوامی کمپنیوں کے اکابرین اور دانشور بڑی تعداد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کریں گے
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 مورخہ 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہو گا، اس فورم کے دوران تمام مہمانان گرامی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطے استوار کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایس آئی ایف سی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان پاکستان منرل انویسٹمنٹ سعودی عرب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ا ئی ایف سی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان پاکستان منرل انویسٹمنٹ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
بیساکھی میلہ،پاکستان نے 6500 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کردیئے
نئی دہلی: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل 2025 تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔
اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے، پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔