ایتھوپیا نے سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع رینج کی نمائش کرنا ہے جو پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش کاروباری روابط کو مضبوط کرنے، برآمدی منڈیوں کی تلاش اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعاون کو بڑھانے کا منفرد موقع فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں
غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔
یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔
غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہے.
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔
ان دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔
Post Views: 4