پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی جاری کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔

قومی کرکٹر ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، عامر جمال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2025ء کا آغاز 30 دسمبر کو ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بنگلہ دیش عامر جمال

پڑھیں:

بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح  پرجوش

ممبئی : بگ باس 18 کا گرینڈ فائنل اس اتوار کو ہوگا، جس میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔ 

اس موقع پر اکشے کمار اور عامر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جس سے شو کو مزید چار چاند لگنے کی توقع ہے۔

104 دنوں تک جاری رہنے والے اس مقبول ترین شو کا اختتام چھ فائنلسٹ کے درمیان سخت مقابلے کے ساتھ ہوگا۔ ان فائنلسٹ میں رجت دلال، کرن ویر مہرا، ویوین ڈی سینا، اویناش مشرا، چم درانگ، اور عائشہ سنگھ شامل ہیں۔ شائقین کا کہنا ہے کہ رجت، کرن ویر، اور ویوین سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

سلمان خان، جو بگ باس کے ہر سیزن کی جان مانے جاتے ہیں، اپنے منفرد انداز میں فائنلسٹ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ شائقین ان کے دلچسپ سوالات اور شو کے خاص لمحات دیکھنے کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

بگ باس کے فائنل سے پہلے آن لائن پولز اور مداحوں کی بحثیں اپنے عروج پر ہیں۔ رجت دلال، کرن ویر مہرا، اور ویوین ڈی سینا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فاتح نہ صرف 50 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جیتے گا بلکہ شائقین کے دل بھی جیتے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل
  • عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟ سلمان خان کے سوال پر جنید خان کا دلچسپ جواب
  • دعوت کے باوجود ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کیوں نہیں گئے؟عارف علوی نے وجہ بتا دی
  • عامر خان نے سلمان خان کیساتھ کبھی کام نہ کرنے کا عہد کیوں کیا؟
  • 28 سال بعد ریلیز ہونیوالی پہلی پاکستانی سندھی فلم کا پریمیئر بھارت میں ہوگا
  • بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح  پرجوش
  • پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم کے چرچے، جے پور فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا
  • ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریبات چار روز جاری رہیں گی