2025-04-13@15:04:17 GMT
تلاش کی گنتی: 704

«سے پہلے»:

    پاکستان سپر لیگ 10 کے اپنے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کو شکست دینے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ میچ میں خاص حکمت عملی اپنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہار نہ ماننے والی حکمت عملی کے تحت کھیلنے کا عزم کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ وکٹیں گر بھی جاتی ہیں تو رنز بناتے رہنا ہے، تاہم ہم  نے مخالف ٹیم کو کچھ زیادہ ایکسٹرا رنز دے دیے۔ انہوں نے جیمز ونس اور خوشدل شاہ کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ دونوں آؤٹ بھی ہوئے تو بعد میں آنے والوں نے کھیل میں اپنی پوری...
    چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے۔ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید
    عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا لیکن عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے جب کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائے اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ساتھ ریجن کنونشن سے خطاب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی جنید خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی، لیکن اس کے ساتھ ہی معاملات کو صیغہ راز میں رکھنے کیلئے ریلیف کی تفصیلات پہلے اسے آئی ایم ایف کے سے شیئر کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ معاشی استحکام، کاروباری طبقے کی سہولت اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح برآمدات بڑھائِی جائیں، اس کیلئے ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔    
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 46 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 868 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 69 ہزار 81 یونٹس تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 11,098 یونٹس رہی جو سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے لیکن ماہانہ بنیاد پر اس میں 8 فیصد کمی آئی۔سازگار انجینئرنگ نے مارچ 2025 میں 943 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی، جو سالانہ بنیاد پر 87 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2025 کی پہلی نو ماہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بھی جولائی یا اس سے پہلے مزید کمی پر کام جاری ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے، جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کیے جا چکے...
    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔ حکومت 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا راستہ نفرت اور منفی سوچ سے بھرا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا راستہ نفرت اور منفی سوچ سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی عوام کی توجہ بٹا کر معاشرے میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے وقف ترمیمی بل کے خلاف ہیں، ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے اس بل کو کبھی قبول نہیں کر سکتے۔ اکھلیش یادو جمعہ کو علی گڑھ کے رام گھاٹ روڈ پر واقع گولڈن ریزورٹ میں کاس گنج کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔ حکومت 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ مشیرِ...
    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔ حکومت 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر چکی...
    لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی دوسری جماعتوں کو ٹف ٹائم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکنوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو آیندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ میں لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا گورنر ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے پنجاب کی عوام کے لئے کھولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ پنجاب کی ہر گلی محلے میں پیپلزپارٹی اپنا کردار ادا کرے گی اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائے گی۔ سردار سلیم حیدر خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔(جاری ہے) پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 1538یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 4608یونٹس کے مقابلے میں 67فیصدکم ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پرمعمولی اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی...
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں، رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز نے اپنے شاندار آئی پی ایل کیریئر میں ایک اور ریکارڈ رقم کیا ہے۔ ویرات کوہلی، جو آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے ہی سب سے زیادہ رنز بنانے اور 8000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں، رواں سیزن میں 1000 باؤنڈریز لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے جمعرات کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اسٹار رائل چیلنجرز بنگلورو کی...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔عوام کو ریلیف دینے سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے، بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام...
    تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریکِ عدم اعتماد کی منظوری کے تین سال مکمل ہونے پر پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے۔ 10 اپریل کو محمد نواز شریف کے سیاسی وژن، صبر اور ملک و قوم سے وفاداری کی جیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے...
    آج سے ٹھیک تین سال پہلے ایک طویل،  تھکا دینے والے دن کے بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  کامیاب ہوئی۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بنے جنہیں ایک جمہوری آئینی طریقے سے وزارت عظمٰی سے سبکدوش کیا گیا۔ اس دن اور پھر رات کو بہت کچھ ہوا، اسمبلیاں توڑنے کی سازش کی گئی، مارشل لا کی فرمائش کی گئی، آئین توڑا گیا مگر نتیجہ وہی نکلا جو نوشتہ دیوار تھا۔ عمران خان ہاتھ میں ایک ڈائری تھامے وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت ہوئے۔ یوں سیاست کا ایک نیا باب کھل گیا۔ اس تحریر میں صرف اس بات پر غور کرنا ہے کہ تین سال پہلے جو حالات تھے اور جو سوچ تھی، جو...
    پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو  سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے  دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ  کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ...
    بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں...
    کیسپرسکی کی جانب سے حال ہی میں ٹرایاڈا نامی وائرس کے ایک نئے، جدید ترین ورژن کا پردہ فاش کیا ہے جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے جعلی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر پہلے سے انسٹال کیا گیا ہوتاہے۔ سسٹم کے سافٹ ویئر میں انسٹالشدہ، میلویئر ناقابل شناخت کام کرتا ہے اور حملہ آوروں کو متاثرہ آلات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 2600 سے زائد صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ بدنیتی پر مبنی ایپس کے ذریعے ڈیلیور کیے جانے والے عام موبائل میلویئر کے برعکس، یہ ٹرائیڈا کی قسم سسٹم کے فریم ورک میں ضم ہوتا ہے، ہر آپریشن میں دراندازی کرتا ہے۔ یہ بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک...
    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ وہ گاڑیاں جن کی مدت پوری ہو چکی ہے یا مکینکل فٹ نہیں ہیں، جن کے ٹائرز خراب ہیں یا ان کی باڈی گلی ہوئی ہے، انہیں کسی صورت شہر کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پہلے ہی روز 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خستہ و بوسیدہ حال اور ہیوی گاڑیوں جن میں ٹینکرز، ٹرالرز، بسوں اور ڈمپرز شامل ہیں، ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور پہلے ہی روز 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤں کا آغاز کردیا گیا ،پہلے روز 40 سے زائد خستہ و بوسیدہ حال گاڑیوں کو ضبط کرکے امپاؤنڈ یارڈ بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سےخستہ وبوسیدہ حال اورہیوی گاڑیوں جن میں ٹینکرز،ٹرالرز،بسوں اورڈمپرزشامل ہیں ان کے خلاف  بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ضلع ویسٹ میں ایک امپاؤنڈ یارڈ بھی بنادیا گیا ہے۔...
    کراچی: پاکستان کے سیکنڈ سیڈ 2 نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دے دی۔ نور زمان نے پہلے دونوں گیمز میں بالترتیب 6-11 اور 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔  تیسرے گیم میں نور زمان کو 4-6 کی برتری حاصل تھی کہ ان کے حریف امیش نیرج چندرن نے ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی ہونے کی بنیاد پر دستبرداری) کا اعلان کر دیا۔ اس طرح نور زمان نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں طالبعلم کے نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف و خطر نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ صحافی محمد فہیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم...
    ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ تعلیم کو اسکولز اور کالجز میں ہیٹ ویو بچاؤ کے لیے مختلف ہدایات پر عمل کی سفارش کی گئی ہے۔پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت پی ڈی ایم اے پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کو بچاؤ کے لیے اقدامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔ صوبے بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں...
    بالی ووڈ کوئین کاجول نے فلم غدر انہیں آفر ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔  کہا جاتا ہے کہ بلاک بسٹر فلم غدر امیشا پٹیل سے پہلے کسی اور بالی ووڈ اداکارہ کو آفر ہوئی تھی اور وہ اداکارہ کوئی اور نہیں ورسٹال اسٹار کاجول تھیں تاہم اب کاجول نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ کاجول نے کہا کہ انہیں بہت سی فلمیں آفر ہوئیں جنہیں انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ان فلموں میں سے اکثر ہٹ ہوئی اور کچھ ناکام بھی رہیں تاہم فلم غدر کیلئے انہیں کبھی کوئی آفر نہیں ملی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ ماضی کی بلاک بسٹر غدر ہو یا حالیہ دنوں...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔ عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جس عمر میں زیادہ تر لوگ گھر پر بیٹھ جاتے ہیں، نینا گپتا اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو مسحور کر رہی ہیں۔ وہ سیریز ‘پنچایت’ کے سیزن 4 میں منجو دیوی کے طور پر واپس لوٹ رہی ہیں، جو 2 جولائی سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔ ان کے فلمی سفر سے زیادہ، ان کی ذاتی زندگی ایک رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح رہی۔ نینا گپتا نے 80 کی دہائی میں فلموں میں قدم رکھا تھا۔ پھر انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا۔ وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگی۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے عشق کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ اس وقت بغیر...
    — فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی عمر ایو ب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ  بی بی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنما سیاسی قیدی ہیں، قیادت پر اور ورکرز  پر جو مقدمات بن رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ ہمارے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، عمر ایوب پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہاں تو عدالتی احکامات نہیں مانے جا...
    بھارتی فلم ’’حنا‘‘ میں ہیروئن کے کردار کے لیے جن پاکستانی اداکاراؤں کو پیشکش ہوئی تھی ان میں ڈراما آرٹسٹس شہناز شیخ اور مرینہ خان کے ساتھ ساتھ لیلیٰ زبیری بھی شامل ہیں۔  اس بات کا انکشاف لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انھیں اس کردار کی پیشکش کی تھی۔ راج کپور کے ساتھ ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے لیلیٰ زبیری نے کہا کہ 1986 میں شارجہ کرکٹ کپ کے دوران راج کپور سے ملاقات ہوئی تھی۔ لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے کافی متاثر نظر آ رہے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب پاکستانی ڈراموں کو پونا اکیڈمی میں...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائیگی۔ بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے اور اور گرفتاریاں ہوں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں دیا گیا۔  اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ‏میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی...
    سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔ بانی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے۔ بانی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا۔ شہباز شریف نے ایک سال میں ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔ کل تک یہ کہتے تھے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) رواں برس حجاج کرام کو حج کی ٹریننگ سے پہلے ہی ویکسین دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے فلائٹس 28 مئی سے شروع ہوں گی اور اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت 90 ہزار حاجی سعودی عرب روانہ ہوں گے، حجاج کے لیے تمام انتظامات حتمی مراحل میں ہیں، سعودی عرب جا کر حجاج کرام کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا ہے، عازمین حج کو ملک کے مختلف اضلاع میں تربیت دی جا رہی ہے اور حجاج کی ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، تجویز ہے کہ...
    عالمی درجہ حرارت میں خطرناک اضافے کے باعث بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک "تووالو" گلوبل وارمنگ کی زد میں آ کر دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے جو مکمل طور پر سمندر میں ڈوب جائے گا۔  سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار سے گلیشیئرز پگھلتے رہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو اندازہ ہے کہ سال 2050ء تک تووالو مکمل طور پر زیرِ آب آ جائے گا۔ اس بدقسمت دیس میں تقریباً 11 ہزار انسان آباد ہیں جن کے گھربار اور وطن ہی نہیں تاریخ اور تہذیب وثقافت بھی مٹنے کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں...
    نہال ہاشمی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ 12 برس پہلے نواز شریف کی حکومت آئی تو بجلی کا بحران تھا۔مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں صاحب نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کے نئے ذرائع بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی صلاحتیوں کو بہتر کیا گیا، نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ قائم کیے۔ نہال ہاشمی کراچی میں کےالیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے حامیمسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کراچی میں کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی اور کمپنی ہونے کے مطالبے کی حمایت کردی۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملکی صنعت کی ترقی کا پہیہ تیزی سے...
    معروف فلمساز جیمز کیمرون کی مشہور زمانہ سیریز اوتار کی تیسری فلم ’اوتار: فائر اینڈ ایش‘ کا پہلا ٹریلر سینماکان میں جاری کر دیا گیا، جہاں سینما مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیگر سیکوئلز کی طرح تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کیمرون نے اسے بیک وقت دیگر فلموں کے ساتھ فلمایا تھا اور جلد ریلیز کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ پہلے ٹریلر میں نئے ناوی قبائل متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ’ونڈ ٹریڈرز‘ (فضا میں غبارے جیسے جہازوں پر سفر کرنے والا پرامن قبیلہ) اور ’فائر پیپل‘ شامل ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ایک آسمان میں لڑائی سے ہوتا ہے جس...
    پاکستانی فاسٹ بولرز نے ایک سال میں ابتدائی 10 اوورز میں دوسری بدترین بالنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024، آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 سمیت دیگر ٹیموں کیخلاف سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی۔ فاسٹ بولرز کیلئے مشہور پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز اپنی لائن و لینتھ ہی بھول گئے، پچھلے ایک سال میں پاکستانی ٹیم نے ابتدائی 10 اوورز میں 36 کی اکانومی سے رنز کے انبار لگوائے۔ مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل اس فہرست میں انگلینڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جس کے فاسٹ بولرز کیخلاف حریف ٹیموں نے 37. 3 کی اکانومی کیساتھ رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقی...
    گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ اسلام ؁ائمز۔ بر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض  اور سدرہ امین  14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
    زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا...
    لاہور: لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کے معاملے میں افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ اس کے قتل سے پہلے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کی تھی۔   پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں قبرستان سے گلا کٹی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق گلا کاٹ کر قتل کی جانے والی لڑکی کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا ۔ قتل کی گئی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، جسے 5 افراد نے اغوا کرکے  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا اور علی رضا شامل ہیں ۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈا پور اْن کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں خدا کے لئے میری بات سن لو لیکن اْدھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے سیاست دان، سیاستدانوں سے بات کریں۔ اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچا تانی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے...
    اسلام ٹائمز: ابتدائی طور پر، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ بھٹو کی سیاست سماجی جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے فروغ پر مرکوز تھی۔ بھٹو نے 1972ء میں لینڈ ریفارمز متعارف کروائیں، جن میں انفرادی ملکیت کو 150 ایکڑ سیراب اور 300 ایکڑ غیر سیراب زمین تک محدود کر دیا گیا۔ بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات، طبی نگہداشت، رہائش، ورکرز ویلفیئر فنڈز، رہائش کے اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ اور بڑھاپے کی پنشن، لیبر کورٹس کا قیام جیسے اہم معاملات کو باقاعدہ حل کیا۔ خواتین کے قانونی، سیاسی، شہری اور معاشی حقوق کے ذریعے صنفی مساوات کی ضمانت اسے 1973ء کے آئین کا حصہ بنا کر دی گئی تھی۔ تحریر: سید انجم رضا پاکستان کی تاریخ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا، جمعرات کے روز عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کی پرانی روایت ہے لیکن پنجاب میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کے بجائے آپس میں حل کرے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے رہنما پانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما اسے پنجاب کا پانی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پہلے آپس میں یہ طے کرلے کہ پانی کس...
    لاہور میں افسوس ناک واردات کے نتیجے میں لڑکی جان سے چلی گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں لڑکی کو شادی سے چند گھنٹے پہلے قتل کر دیا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب لوہاری گیٹ کے علاقے میں بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ Post Views: 1
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوسرے ممالک میں موجود اپنے سفیروں سے ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے جنہوں نے اسٹوڈنٹ یا کسی اور ویزا کے لیے درخواست دی ہوئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد ان لوگوں کو روکنا ہے جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا روزانہ ہزاروں گولڈ ویزے جاری کررہا ہے واضح رہے کہ امریکی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے یہ حکم نامہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک بدری کی کوششوں میں توسیع کر رہے ہیں جن میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس نے عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک بہاؤ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان موٹروے کے مطابق چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرام دہ بنائیں، سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال، حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں۔ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں۔ مسافر بردار گاڑیوں...
    یورپ کے لوگ جو اپنی گوری رنگت کے سبب جانے جاتے ہیں ان میں سے زیادہ تر افراد کی جلد پہلے ایسی نہیں تھی جیسی کہ اب ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 3 ہزار سال پہلے یورپ کے زیادہ تر لوگوں کی سیاہ ہوا کرتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: مونارک تتلیاں معدومیت کے دہانے پر، امریکا نے اہم قدم اٹھالیا 34 ممالک سے لیے گئے 348 جینیاتی نمونوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ قدیم اور قدیم یورپ میں 63 فیصد افراد کی جلد سیاہ تھی۔ 29 فیصد کی جلد درمیانی تھی اور صرف 8 فیصد کی جلد گوری تھی۔ گوری جلد یورپ کے لوگوں کی حالیہ خصوصیت ہے۔ اگرچہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ...
    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی تھی۔3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں، اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کر رہی ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے۔ Post Views: 1
    نئی دہلی (نیوزڈیسک) دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’ سکندر ‘ سنیماؤں پر آنے سے پہلے آن لائن لیک ہوگئی۔ دبنگ اسٹار کے مداح عید کے تہوار پر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’ سکندر ‘ کے بے صبری سے منتظر تھے جو بالآخر اب سنیما گھروں کی زینت بن گئی۔ تاہم ریلیز سے قبل ہی فلم’ سکندر ‘ کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور فلم سنیماؤں پر آنے سے پہلے ہی آن لائن لیک ہوگئی۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں اور فلم سازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، یاد رہے کہ سلمان خان نے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران کی گئی...
    نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے  پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین  دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار  ہوئے جس کہ وجہ سے وہ دوسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین میں گریڈ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار میں پہلے ٹیرف پلان کا اعلان 2 اپریل کو کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل بروز بدھ (2 اپریل کو) ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ روز گارڈن میں پریس کانفرنس میں اپنے پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے، جس میں امریکی کابینہ کے ارکان شریک ہوں گے۔ کیرولین لیوٹ کے مطابق بدھ امریکا میں آزادی کا دن ہو گا۔ ٹیرف پلان ملک کو نقصان پہنچانے والے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ کام امریکی کارکن کے بہترین مفاد میں...
    گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمر لڑکا جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک...
    ذرائع کے مطابق سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ان کے وطن روانہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد تقریباً 8 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ واپسی کے پہلے مرحلے میں تقریباً 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ باشندوں کو پہلے ہی وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ان کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجنے کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی گئی تھی، اور اس سلسلے میں پشاور کے جمعہ خان کالونی اور لنڈی کوتل کے گلاب گراؤنڈ میں 2 عارضی کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں...
    امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ ادھر ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی...
    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ کر سکا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی خسارہ 708 ارب روپے ہو گیا ہے۔ مارچ  میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 تھا، ایف بی آر 1113 ارب ٹیکس جمع کر سکا جبکہ مارچ میں ٹیکس وصولی 107 ارب روپے کم ہوئی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ این بی سی نیوز سے فون پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایسی بمباری کی جائے گی جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں:’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو بمباری ہو گی۔ انہوں نے ایران پر ’ثانوی محصولات‘ لگانے کے امکان کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ دونوں فریقین کے حکام فی الحال ’بات چیت‘ کر رہے ہیں، حالانکہ...
    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی حالات کے مطابق ردوبدل عمومی طور پرہمارے یہاں ہر ماہ میں دوبار یعنی یکم اورپندرہ تاریخ کو کیاجاتاہے لیکن اس بار 28مارچ کی شام کو ہی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا خطیر ریلیف دے کر عوام کی عید کی خوشیوں کودوبالا کردیا ۔ گزشتہ پندرواڑے کو یعنی پہلی مارچ کو جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورسستی ہوگئی تھیں تو اس نے یہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے خزانے میں منتقل کردیا تھا۔ جو دس روپے کا ریلیف عوام کو ملناچاہیے تھا وہ لیوی کی مد میں اضافہ کرکے اپنی جھولی میں ڈال دیا۔یہ لیوی جو پہلے ہی بہت زیادہ تھی یعنی 60 روپے فی لٹر اسے 70روپے...
    عیدالفطر سے ایک دن پہلے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔عید سے ایک دن پہلے ٹماٹر نے بھی ہائی جمپ لگائی 60 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پیار کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی۔لاہور میں لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ چینی 164 کے سرکاری ریٹ کے بجائے بدستور 170 سے 180 روپے کلو بک رہی ہے۔ راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائے کے گوشت کی...
    دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز آکلینڈ (آئی پی ایس )نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی بیٹر عثمان خان باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق عثمان خان پہلے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے بعد عثمان خان کی انجری کی اطلاع سامنے آئی۔ کیا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز صرف ٹی 20 تک محدود رہے گی؟پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں قومی بولرز نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام...
    اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس نے عید الفطر کا شیڈیول جاری کر دیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس عید الفطر پر بھی آپریشنل رہے گی۔ عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے شروع ہو گی۔عید کے پہلے دن میٹرو بس سروس صبح 9 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔میٹرو بس سروس عید کے پہلے روز کے بعد اپنے شیڈیول کے مطابق صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک معمول کے مطابق آپریشنل ہو گی۔ صرف پہلے روز 3 گھنٹے تاخیر سے بس سروس کی جائے گی۔
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہو لہان ہوتی رہی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں، بشریٰ زیدی کے واقعے نے کراچی کو بدل کر رکھ دیا تھا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تسلسل کیساتھ ڈمپر سے ہلاکتیں ہورہی ہیں، کیا پیغام دیا جارہا ہے، ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور اسمگل شدہ ہیں، انہیں مافیا طرز پر چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف...
    ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لئے امن تیگہ رکھ دیا گیا۔ امن تیگہ (پتھر) رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے مابین امن تیگہ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جرگہ میں فریقین کے عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔  
    حکومت پنجاب نے عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے۔سہولت بازار ختم ہونے کے باعث عوام سستی چینی اور چکن سے محروم ہوگئے جس کے باعث عید کے موقع پر ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے، سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی، اب ماڈل بازار میں...
    سٹی42: عید کے پہلے روز سائٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند، دوسرے روز سیاحوں کے لیے روٹس کھول دیے جائیں گے. عید الفطر کے پہلے روز سائٹ سینگ ڈبل ڈیکر بس کا روٹ بند رہے گا تاہم عید کے دوسرے روز سے سیاح دوبارہ سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔  ڈبل ڈیکر بس کے تمام روٹس عید کے دوسرے روز سے آپریشنل ہو جائیں گے، جس سے شہر کے مختلف اہم مقامات کی سیر کرنے کے خواہشمند سیاحوں کو سہولت ملے گی۔    سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
    بمبئی (نیوزڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کے لئے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے جب...
    پاکستانی ٹیم 271پر ڈھیر ،مارک چیپمین کی 132رنز کی شاندار اننگز، مین آف دی میچ قرار نیوزی لینڈ سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کی برق رفتار نصف سنچری، نیتھن اسمتھ ٹاپ بالر پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 271 رنز پر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی،مارک چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں...
    سٹی42:  عید الفطر  سے پہلے راولپنڈی میں  پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔  راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر  ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ چاند رات پر شرپسند اور...
    ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، فریقین میں 8ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پاراچنار(سب نیوز)ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لئے امن تیگہ رکھ دیا گیا۔امن تیگہ(پتھر)رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے مابین امن تیگہ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کی ذمہ داری بولرز پر عائد ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 40ویں اوور میں اوپر نیچے دو وکٹیں گرنے سے پریشر بڑھ گیا، حالانکہ اوپنرز نے اچھا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی محمد یوسف نے کہاکہ صبح کے وقت ٹریک بولنگ کے لیے سازگار تھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین اور ڈیرل مچل نے بہترین اننگز کھیلی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ون ڈے میچ میں دونوں پارٹ ٹائم بولرز مہنگے ثابت ہوئے، آج کے...
    رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا۔پچھلے کچھ عرصے سے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے آئیا یم ایف کی مشاورت سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں636 ارب روپے کی کمی کے باوجود بھی ریونیو شارٹ فال قابو میں نہیں آپا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق صرف مارچ2025 میں ایف بی آڑ کو ایک سو ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ...
    اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پچھلے کچھ عرصے سے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے آئیا یم ایف کی مشاورت سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں636 ارب روپے کی کمی کے باوجود بھی ریونیو شارٹ فال قابو میں نہیں آپا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف مارچ2025 میں ایف بی آڑ کو ایک سو ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف مارچ کے مہینے میں ریونیو خسارہ 100 ارب روپے سے زیادہ مارچ میں1220 ارب ہدف کے مقابلے تقریبا 1100 ارب...
    پہلے بھی گندے انڈے پارٹی کو نہ توڑ سکے تو آگے کیا توڑیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھی دو سالوں سے جیلوں میں ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اب ہمیں سیاسی ایکٹیویٹی کی اجازت نہیں، ہمارے ساتھیوں کے کاروبار بند کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خان کی گرفتاری پر عوام نے احتجاج کیا گیا، سابق چیف جسٹس اف پاکستان نے ہم نے نشان چھین لیا، کے...
     نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی۔عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی
    ویب ڈیسک: پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔  تفصیلات کے مطابق لوک سبھا میں بھارتی خارجہ امور کے شر انگیز بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن نہ بنے، وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے،ترجمان نے کہا بھارت خود اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں اقلیتوں پر حملے حکومتی سرپرستی میں ہوتے ہیں، جب کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے ریاستی ادارے متحرک ہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان  انھوں نے کہا انڈیا میں اقلیتوں کے خلاف نفرت، امتیاز اور تشدد...
    پاکستان ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری, نیوزی لینڈ نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جس کے  جواب میں پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر فاسٹ بولر عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان خان نے 3 وکٹیں لیں۔ نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر344 رنز اسکور کیے۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ...
    پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دےدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز نیپیئر : پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور کیویز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔نیپیئر میں کھیلےگئے تین میچوں کی میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے۔ایوان شاہی کے مطابق ڈاکٹر مطلب النفیسہ کی نمازِ جنازہ جمعے کو بعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی شاہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر مطلب کو سعودی کابینہ میں قانونی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کئی سرکاری عہدوں پر بھی کام کیا جن میں وہ بطور وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن بھی شامل رہے۔ڈاکٹر مطلب النفیسہ 1937ء میں القصیم صوبے میں پیدا ہوئے ۔ 1962ء میں انہوں نے قاہرہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن مکمل کی اور اس کے بعد انہیں اسکالر شپ پر امریکا بھیج دیا گیا تھا جہاں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل...
    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر امام الحق کو گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ امام الحق کو ٹریننگ سیشن کے دوران پاؤں پر گیند لگی تھی جس کے باعث انکے ٹشوز پر چوٹ آئی تھی۔ مزید پڑھیں: اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی اوپنر کی انجری کا اسکین کروایا گیا ہے تاہم رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید اَپ ڈیٹس فراہم...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے تحت نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔         View this post on Instagram                      ...
    پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے...
    آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ پہلے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)آج کے جدید دور میں لوگ بینک سے رقم نکلوانے کے بجائے اے ٹی ایم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، مگر اب بھارت میں اے ٹی ایم سے بار بار پیسے نکالنے کے عادی افراد کیلئے ایک بری خبر سامنے آگئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر زیادہ چارجز کاٹے جائیں گے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے بھی بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس میں اضافے کو منظوری دے دی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اب ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنا یا بیلنس چیک کرنا پہلے کے مقابلے میں مہنگا ثابت ہونے والا ہے۔ ...