پاکستانی فاسٹ بولرز نے ایک سال میں ابتدائی 10 اوورز میں دوسری بدترین بالنگ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنواڈالا۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024، آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 سمیت دیگر ٹیموں کیخلاف سیریز میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی۔

فاسٹ بولرز کیلئے مشہور پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز اپنی لائن و لینتھ ہی بھول گئے، پچھلے ایک سال میں پاکستانی ٹیم نے ابتدائی 10 اوورز میں 36 کی اکانومی سے رنز کے انبار لگوائے۔

مزید پڑھیں: امام انجری کا شکار؛ فیلڈر کی تھرو اوپنر کے منہ پر جالگی، ویڈیو وائرل

اس فہرست میں انگلینڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جس کے فاسٹ بولرز کیخلاف حریف ٹیموں نے 37.

3 کی اکانومی کیساتھ رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقی بالرز نے 33 اور بھارتی بالرز نے 31.4 کی اوسط سے پہلے 10 اوورز میں رنز دیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں! دوغلا پن کیوں؟

دوسری جانب فاسٹ بولرز کی ناقص کارکردگی پر فینز نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ٹیم ہے جس کے پاس وسیم، وقار، شعیب اختر جیسے اسپیڈ اسٹار موجود تھے اور خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے، آج وہی ٹیم پیس اٹیک کو ترس رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاسٹ بولرز کی اوورز میں

پڑھیں:

امریکن ٹیرف، وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا

اسلام آباد:

پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر حکومت نے حکمت عملی طے کرلی، وزیراعظم نے اعلی سطح اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، امریکا کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے، سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی، 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز، کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

وزیر خزانہ کل پریس کانفرنس میں تمام تر تفصیلات اور پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف
  • فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ
  • اوتار 3 کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر سینماکان میں نمائش کیلئے پیش، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب
  • امریکی ٹیرف، پاکستان کیلئے معاشی مشکلات بڑھنے کاخدشہ
  • امریکن ٹیرف، وزیراعظم نے مذاکرات کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،پہلے وارم اپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی
  • پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کا سیاسی سفر
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر انتقال کرگئے