شیخوپورہ میں پہلے اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ میں پلی بڑھی ہوں، اتنی صفائی نہیں دیکھی جتنی اس عید پر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ عید کے روز بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کر رہی ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں کامیابی سے جاری ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت
میانوالی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ مرحوم سعید اللہ خان نیازی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ انہوں نے مرحوم کے بھائیوں، سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی اور سیاستدان انعام اللہ نیازی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سعید اللہ خان نیازی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار سیاستدان تھے، جن کے انتقال پر گہرا دکھ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اور عوام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
Post Views: 1