Islam Times:
2025-04-01@23:12:58 GMT

ٹرمپ کا پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب جانے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT

ٹرمپ کا پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب جانے کا امکان

امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ ادھر ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی معاہدے پر بھی تنقید کی اور خبردار کیا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پیچھے ہٹے، تو انہیں سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین نیٹو کا رکن بننے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی، ٹرمپ کی بڑھک

امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اسکے بہت برے نتائج ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران معاہدہ نہیں کرتا تو ایران پر پہلے کی طرح سیکنڈری ٹیرف عائد کروں گا۔ امریکی میڈیا کو گذشتہ روز دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت سے انکار کو جاری رکھا تو اس کے بہت برے نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں (ایران کو) حال ہی میں خط بھیجا اور کہا تھا کہ آپ کو کوئی ایک فیصلہ کرنا ہوگا یا تو مذاکرات کریں، بصورت دیگر ایران کو برے نتائج بھگتنا ہوں گے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر
  • ڈیڈ لائن گزر گئی، امریکا میں داخلے کے قانون پر عملدرآمد نہ ہوسکا
  • امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کل پہلے ٹیرف پلان کا اعلان کریں گے
  • ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک بار پھر دھمکی دے دی
  • امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیاں، امریکی سائنسدان ملک چھوڑنے پر مجبور
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بمباری کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنے میزائل تیار کرلیے
  • ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، پیوٹن پر اظہار برہمی
  • جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران پر بمباری ہوگی، ٹرمپ کی بڑھک
  • ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ایسی بمباری ہوگی جو اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی، ٹرمپ کی کھلی دھمکی