گلوبل وارمنگ سے دنیا کا کونسا ملک سب سے پہلے سمندر میں ڈوب جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
عالمی درجہ حرارت میں خطرناک اضافے کے باعث بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک "تووالو" گلوبل وارمنگ کی زد میں آ کر دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے جو مکمل طور پر سمندر میں ڈوب جائے گا۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار سے گلیشیئرز پگھلتے رہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو اندازہ ہے کہ سال 2050ء تک تووالو مکمل طور پر زیرِ آب آ جائے گا۔
اس بدقسمت دیس میں تقریباً 11 ہزار انسان آباد ہیں جن کے گھربار اور وطن ہی نہیں تاریخ اور تہذیب وثقافت بھی مٹنے کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ، پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان
ڈی آئی خان: شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ، پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی پی ایس ) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشران و عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا، عمائدین نے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔گرینڈ امن جرگہ میں شیرانی قوم کے مشران، عمائدین علما کرام، سمیت اساتذہ کرام و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکا نے علاقائی امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا، مشران و عمائدین نے پاک فوج و سکیورٹی فورسز اور ان کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مشران نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی،
درازندہ میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے خصوصی طور پر جرگہ میں شرکت کی۔اس موقع پر مشران، عمائدین، علما اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم، صحت خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔