Jang News:
2025-04-01@13:34:51 GMT

عید سے پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

عید سے پہلے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عیدالفطر سے ایک دن پہلے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے۔

لاہور کی مارکیٹوں میں بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

عید سے ایک دن پہلے ٹماٹر نے بھی ہائی جمپ لگائی 60 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پیار کی قیمت 40 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوگئی۔

لاہور میں لیموں 150 سے بڑھ کر 250، سبز مرچ 110 سے بڑھ کر 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ پھل بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

چینی 164 کے سرکاری ریٹ کے بجائے بدستور 170 سے 180 روپے کلو بک رہی ہے۔

راولپنڈی میں بھی بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں پر جرمانے عائد کردیے ہیں، صدر کے علاقے میں 35 دکاندار گرفتار کرلیے گئے۔

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 750سے بڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 100 روپے اور بیف میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے گوشت کی سے بڑھ کر کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ، تاجروں کا ردعمل

 

ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں
پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو قوم کے ساتھ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اور کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن بجلی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی تھی گزشتہ روز بجلی اور پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کمی کا اعلان کیا گیا جو قوم کے ساتھ بھیانک مذاق کے مترادف ہے ۔تاجروں نے کہا کہ بجلی اور پانی کے وزیر کو تو بلوں پر لگائے ٹیکسوں کاعلم بھی نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام پر مفت بجلی بہت بڑا بوجھ ہے اور تقریباً 700 ارب روپے کی مفت بجلی ڈکار لی جاتی ہے ، اسی طرح سولر سسٹم پر ٹیکس سرمایہ کاری کے خلاف سازش ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عیدالفطر کا دوسرا روز، مرغی، بکرے، گائے کا گوشت، چینی سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہوگئے
  • بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے، فاروق ستار
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • عید الفطرکا پہلہ روز مرغی، بکرے, گائےکا گوشت، چینی سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے 
  • بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستار
  • عیدسےقبل مرغی،بکرےاور گائےکےگوشت کی قیمت میں اضافہ
  • پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے ، تاجروں کا ردعمل