نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کیوں ہارے؟ کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ تین سے چار اوورز نے مومینٹم بدل دیا۔ مارک چیمپمین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 345 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، مارک چیپمین 132 اور ڈیرل مچل 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، تاہم اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کیلئے زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی اور عثمان خان 39 اور عبداللہ شفیق 36 رنز محمد رضوان 30 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں میزبان نیوزی لینڈ کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 199 رنزکی شراکت داری بنائی۔ مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھےجبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیںدورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹی 20 سکواڈ کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کرلیا
پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے2 ،2، نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان نے ڈیبیو کیا۔
پاکستان اسکواڈ:
عبداللہ شفیق، عثمان خان، بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان محمد رضوان نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان محمد رضوان نیوزی لینڈ کپتان محمد رضوان نیوزی لینڈ نے کے خلاف میچ میں
پڑھیں:
پاکستانی نژاد محمد عباس کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ
نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے 21 سالہ پاکستانی نژاد محمد عباس ہراج کی نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 26 بائولز میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے دو سو کے سٹرائیک ریٹ سے 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کا آ غاز کرکے پہلی نصف سنچری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ۔محمد عباس کو نیوزی لینڈ کی جانب سے پانچویں وکٹ کے نقصان پر اپنی بیٹنگ کر نے کا موقع ملا۔ جس کا محمد عباس نے بھرپور فائدہ اٹھایا پھر انہوں نے 28.5 اوورز میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان کو آئوٹ کرکے اپنی پہلی ڈیبیو وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ انہوںنے سات اوورز میں 43 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔