2025-04-15@08:47:08 GMT
تلاش کی گنتی: 145

«ریلوے کو»:

    سعید احمد:ریلوےہیڈکوارٹرکاٹرینوں کےبعدریلوےہسپتالوں کوپرائیویٹ کرنےکا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوےکے7ہسپتالوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے زیر اہتمام چلایا جائے گا،وزیرریلوےحنیف عباسی کی جانب سےاعلی ٰسطح کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا،ہسپتالوں کو آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیا۔ لاہور کیرن ہسپتال اور لاہور مغلپورہ ہسپتال کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا،ملتان ہسپتال، کراچی ہسپتال، سکھر ہسپتال، کوئٹہ ہسپتال کوپرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلایاجائیگا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  پشاور ہسپتال کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا،نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہسپتالوں کی ماڈرنلائزیشن، اپ گریڈیشن کی جائے گی، خواہشمندا فراد 27اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے...
    بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ٹرین کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں سیکیورٹی خدشات کے نتیجے میں ٹرین کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ٹرین جو کراچی سے شام 7 بجے روانہ ہوتی تھی اس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا گیا ہے تاکہ دن کے اوقات میں ٹرین کوئٹہ پہنچ سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ بولان میل کے علاوہ کسی اور ٹرین کا وقت تبدیل نہیں کیا گیا تاہم سیکیورٹی صورتحال کی وجہ...
    فوٹو فائل کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ  بولان میل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا، بولان میل کو کل سبی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کیا جائے  گا۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔
    ریلوے انتظامیہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو منزل تک پہنچانے میں ناکام ہوگئی۔ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، جس کے باعث سینکڑوں مسافروں کو درمیان سفر ہی میں اتار دیا گیا۔ بولان میل کو جیسے ہی جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا، مسافروں میں بے چینی پھیل گئی۔ مرد، خواتین اور بچے شدید پریشانی کا شکار ہوئے، جنہیں نہ صرف کوئٹہ کے لیے سفر ادھورا چھوڑنا پڑا بلکہ مقامی سطح پر متبادل ٹرانسپورٹ بھی میسر نہ آ سکی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث روکا گیا ہے اور فی الحال اسے آگے بڑھنے کی اجازت...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کو جدید قومی اثاثہ بنانے کا جامع روڈ میپ تیار ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اسٹریٹجک روڈ میپ پر غور کیا گیا۔ ریلوے میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے پی پی پی ماڈل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو عوام کی پہلی ترجیحی سواری بنانے...
     لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
    ریلوے کا تین صوبوں کو جوڑنے والی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک) پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا...
    بیجنگ :چین میں  “چھینگ مینگ” کی تعطیلات کا آخری دن ہے۔”چھینگ مینگ” ہر سال  چینی لوگوں کے لئے سوگ منانے اور مرحومین کی قبروں کی صفائی کا وقت  ہوتاہے۔ چائنا  نیشنل ریلوے گروپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک پر 20 ملین مسافر  ٹرپس کی توقع ہے ، اورمزید  1 ہزار 214 مسافر ٹرینوں کو شامل کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ بیجنگ وقت کے مطابق  صبح 9 بجے تک ، قومی ریلوے نیٹ ورک پر “چھینگ مینگ” تعطیلات کے لئے کل 74.32 ملین ٹکٹیں فروخت  ہو چکی ہیں۔ ٹکٹوں کی پری سیل کے مطابق 6 اپریل کو ملک بھر میں  مقبول  شہروں میں بیجنگ ، گوانگ چو ، چھنگ...
    ---فائل فوٹو کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی آج بھی نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی تاحال نہیں ہوئی ہے۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔ کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے ۔  کوئٹہ تا کراچی ٹرین سروس کی بحالی نہ ہونے سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام نے 31 مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر بولان میل چلائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29...
    — فائل فوٹو   کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔ بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکیبلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔ اس صورتِ حال میں...
    ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار...
    کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔
    سعید احمد:عید کے موقع پر پاکستان ریلوے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کو بروقت چلانے میں ناکام رہی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  لاہور ریلوے اسٹیشن پر اندرون سندھ، پشاور اور کوئٹہ جانے والے مسافروں کا رش ختم ہوگیا ہے۔  مسافر گزشتہ روز ہی عید سپیشل ٹرینوں سے لاہور سے روانہ ہو گئے تھے۔ تاہم کراچی سے لاہور آنے والی ٹرینیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں تاخیر دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ، پاک بزنس ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور خیبر میل بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔    
    کوئٹہ: عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
    — فائل فوٹو کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ریلوے حکام کے  مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔عیداسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 13ویں روز بھی معطلکوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام نے مزید بتایا ہے کہ کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ریلوے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔
    (ویب ڈیسک)کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔  ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل اس عیدسپیشل ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں۔  عیدسپیشل ٹرین کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ ریلوے حکام کاکہناہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل 31 مارچ سے روزانہ چلائی جائے گی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
    ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔ علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5 بجے تھا، جعفر ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی...
    کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر...
     ویب ڈیسک: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔  10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں  ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا...
    سانحہ جعفر ایکسپریس کے 17 روز بعد   کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ 11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔  وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ   جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے، مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔...
    ’جیو  نیوز‘ گریب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے،...
    پشاور‘راولپنڈی(بیورو رپورٹ‘نیٹ نیوز) دہشت گرد  حملے کے بعد16 دن معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پشاور سے کوئٹہ  چلیگئی‘وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کو پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ 280 مسافر سوار تھے۔اس ٹرین کو 11 مارچ کو دہشتگردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی‘ جعفر ایکسپریس پشاور سے روانہ ہو کر پنجاب، سندھ اور پھر بلوچستان سے ہوتی ہوئی 34 گھنٹے کے سفر کے بعد آج جمعہ کوسہ پہر 5 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔امیر مقام نے مزید کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی‘ وزیر اعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پْرعزم ہیں۔
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن آج سے بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ جعفر ایکسپریس آج پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی۔ عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ دہشت گردوں نے زبان، قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ دنیا بھر نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق دی گئی ان کیمرا بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ریل پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 شہید اور 50 زخمی ہوئے، جبکہ شہید ہونے والوں میں 2 ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، 4 مبینہ سہولت کار گرفتار حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی جس پر 380 مسافر سوار تھے، ایک بجے...
    وزیر  ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس  بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور  سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ  سے جعفر ایکسپریس  ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔ انہوں نے کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روزانہ کی بنیاد پر چلانے کااعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کا واقعہ بہت افسوسناک تھا، سیکیورٹی اداروں نے فوری رسپانس دیا، خودکش بمباروں کو قابو کیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ڈی ایس اور پوری ٹیم کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور ٹریک کی...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کردیا. جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بولان میل پورے ہفتے چلے گی. عید اسپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دہشت گردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا جبکہ...
    پاکستان ریلوے کا بلوچستان میں ٹرین آپریشنز بحال کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین آپریشنز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں مختلف ٹرینوں کی بحالی کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 40-DN جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ 27 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 39-UP جعفر ایکسپریس سبی سے پشاور بھی 27 مارچ 2025 سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 39-UP ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور 28 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 3-UP کراچی سے کوئٹہ...
     اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 354 مسافروں کوآپریشن کے دوران ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے ،افسوسناک واقعہ میں ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میںوزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کی...
    کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں معطل ہونے والا ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی اور پرسوں کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی، بولان میل ہفتے میں 7 روز چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے تین دنوں کیلئے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، حملے میں نہتے شہریوں...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کل 27 مارچ سے پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔ پرسوں کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔ 29 مارچ کو عید کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔ عید کے پہلے 3 دنوں کے لیے 20 فیصد رعایت رکھی گئی ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے بتایا کہ بولان ایکسپریس اب سے روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی جو پہلے ہفتے میں 2 دن چلتی تھی۔ بلوچستان سے اب 3 کے بجائے 9 مسافر ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں، ریلوے پولیس میں 500 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ 70 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہوگا۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف سٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا۔دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔  کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر سمیت دیگر حکام بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ ریلوے نے ریلوے اسٹیشن پر مختلف سہولتوں کا جائزہ لیا اور پلیٹ فارم پر دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کا بھی معائنہ کیا۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس دو ہفتے سے معطل ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام اعلیٰ سطح...
    اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی سیکرٹریز، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جن میں اہم شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے 1,275.714ارب روپے مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے گئے ۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے اقدامات پر...
    وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ چونکہ ایم ایل ون پر پیشرفت نہیں ہو رہی اس لیے وہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے پاکستان کا ریلوے ٹریک بہتر کرنا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات بھی اس پر سرمایہ کاری میں دلچپسی رکھتا ہے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حنیف عباسی نے  کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوں کی حفاظت کے نظام میں بہتری کے لیے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کے استعمال کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ زیر غور ہے۔ حال ہی میں تعینات ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ریلوے کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے اور...
    کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، ٹرین سروس کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
    کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے ٹرین سروس کی معطلی سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی
    پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ٹرین کے سفر کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان ریلوے کی طرف سے خوشخبری، عید پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلیں گی؟ ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے پہلے 3 دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں عید سر پر آگئی مگر ریلوے ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتا ہے، اس سال بھی مسافروں کی...
    لاہور (ویب ڈیسک) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس  حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک بوگی ڈی ریل ہوئی ۔  24 نیوز کے مطابق  ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اُتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اُترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید :
    کوئٹہ: دہشتگرد حملے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی، جس کے باعث ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے کلیئرنس درکار ہے، جو تاحال نہیں ملی، جب تک متعلقہ سیکیورٹی ادارے اجازت نہیں دیتے، ٹرینیں نہیں چلائی جا سکتیں۔ ریلوے حکام کے مطابق سروس کی معطلی سے کوئٹہ ریلوے کو روزانہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل سفری ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پہلے سے بک کی گئی ٹکٹس کی منسوخی...
    11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع کچی کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری ریلوے حکام کے مطابق  ریلوے سروس کی بحالی سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے، تاہم اعلیٰ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی۔ متاثرہ بوگیوں کی مرمت دوسری جانب گزشتہ روز متاثرہ ٹرین کی 5 بوگیوں کو کوئٹہ لوکو شیڈ منتقل کیا گیا، جہاں ٹرین کی دھلائی اور مرمت کا باقاعدہ کام شروع کر...
       کوئٹہ: کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ٹرین بندش کے سبب ریلوے کوئٹہ کو یومیہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریل چلانے کے لیے  سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین سروس چلائی جاسکے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بندش کی وجہ سے ریلوے کوئٹہ کو روزانہ اپ اینڈ ڈاؤن 24 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے. ریلوے ریزرویشن پر لوگوں کی نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بازپرس ہورہی ہے۔
    کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لئے ٹرین سروس 9  ویں روز بھی معطل رہی ۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے، دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ۔حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔حکام نے کہا کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔
    کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے، دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک:کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔  ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے، دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم
    سعیداحمد: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے, ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3عید سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا پہلی عید سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے مابین چلائی جائے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔تیسری عید سپیشل...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔(جاری ہے) ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننیوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد...
    حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 عدد دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق تینوں دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو گزشتہ شب کوئٹہ لایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ ٹرین کے انجن کو سبی منتقل کیا گیا تھا جہاں مرمت کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا...
    کوئٹہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب لوکوشیڈ پر کھڑی ٹرین کی بوگیوں سے برآمد دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں متاثر ہوئی تھیں۔ ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔ کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: دہشت گردی سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس کی بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچا دی گئیں، جس میں 3 بوگیوں سے 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جب کہ  مزید کو بھی ناکارہ بنایا جا رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پہنچائی جانے والی بوگیوں کو ریلوے لوکو شیڈ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کی مرمت کی جائے گی۔ ٹرین کی مرمت تاحال نامکمل، کل روانہ نہیں ہوگی دوسری جانب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی۔  جعفر ایکسپریس کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2025ء) جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی، حال ہی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی ٹرین کی سروس کو محکمہ ریلوے کے احکامات کے بعد ہی شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سروس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا۔ محکمہ ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا ہے، محکمہ ریلوے کے احکامات کے بعد ہی سروس شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی اور حکام نے کوئٹہ سے ٹرین سروس کی بحالی کا...
    11 مارچ کو بلوچستان کے علاقے مشکاف میں دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے میں 398 فٹ ریلوے لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا، جس کے بعد کوئٹہ کا اندورن ملک سے بذریعہ ریل رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا  کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ پٹڑی کی مرمت کردی گئی ہے جبکہ منگل سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک اس کے علاوہ...
     ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا۔  ریلوے حکام کے مطابق کچھی کےعلاقےمشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا اور ٹریک کو آمدورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے۔   ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت کے بعدکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کل بحال ہو جائےگی۔  واضح رہے 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملےکے بعدسےٹرین سروس معطل ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔ یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کیجانب سے طالبہ کو مبینہ...
      —فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ٹرین سروس کل بدھ کو بحال ہو جائے گی۔ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرونِ ملک ٹرین سروس معطلریلوے حکام نے بتایا ہے کہ کچھی میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے جس سے...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
    مشیر اطلاعات خیبر پخونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین“ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا، کہا شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا کہ حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ’خدا حافظ چین‘ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے، حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ یہ بھی پڑھیے: ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، اسحاق ڈار کے منفی بیان...
    بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جسے اب تک کا سب سے بڑا احتجاج قرار دیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سربیا میں لاکھوں افراد نے صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہائی الرٹ رہا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔ واضح رہے سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے 4 ماہ پہلے شروع ہوئے تھے جب گزشتہ برس نومبر میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی...
    ویب ڈیسک:سانحہ جعفرایکپسریس کے بعد چندروز کے تعطل کے بعد کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔  ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی جبکہ  کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔  یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔  دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیاہے،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، ریلوے ٹریک کی مرمت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں شہید ہونے والے دو ریلوے ملازمین کے اہلخانہ کو 52 لاکھ روپے فی کس امداد دی گئی ہے۔ حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ ریلوے پولیس ملازمین کے اسکیلز کو پنجاب پولیس کے برابر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، جس کی وجہ سے عالمی طاقتوں کو یہ کھٹکتا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمسایہ ممالک سے ہو رہی ہیں، مگر دہشت گردوں کے سہولت کار ہم خود ہیں۔ الحمد للّٰہ۔۔۔ ملک...
    اسلام آباد:وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپے اور بچوں کو ریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی قیادت اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گی، سانحہ جعفر ایکسپریس سے ایک طرف قوم افسردہ ہے تو دوسری طرف ایک مخصوص سیاسی جماعت نے وہی بات کی...
    محکمہ ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلئیرنس مل گئی ہے۔ کل سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں اور ٹریک کی مرمت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانیوالی ٹرین سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اندرون ملک ٹرین سروسز بولان میں پیش آنیوالے واقعہ کے بعد معطل کر دی گئی ہے۔ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت اور سکیورٹی کلئیرنس کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عمران حیات نے اس حوالے سے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے انتظار میں تھے۔ ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے شہدا کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہدا کے لواحقین کو 52 لاکھ روپےاور بچوں کوریلوے میں نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں چھپے ہوں یا افغانستان بھاگ جائیں، انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، جعفر ایکسپریس پر حملے سے بھارتی دشمنی کھل کر سامنے آ گئی ہے، جس میں افغانستان بھی ملوث ہے۔ ان کا کہنا...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں۔ ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ہے، 52  لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔ حنیف عباسی  نے کہا...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں...
    ویب ڈیسک : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔ حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک...
    سعیداحمد: لاہورڈویژن کے14بڑےسٹیشنزپرسولرسسٹم انسٹال کرنےکاعمل شروع، پہلے مرحلے میں رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرآئزیشن مکمل کی جائے گی۔گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے، کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ، والٹن، کالا شاہ کاکو، چھانگا مانگا ریلوےسٹیشنزکوسولرپرمنتقل کیاجائیگا۔اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، سانگلہ یل، چک جمرہ، کوٹ رادھا کشن سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، منصونہ مکمل ہونے کے بعد ایک سٹیشن سے تقریب 3ہزار یونٹ بجلی کی بچت ہو گی، لاہور ڈویژن کو ماہانہ 2کروڑ 10لاکھ روپے بچت ہوگی۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے لیے اگر کوئی شراکت دار ساتھ نہ آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر کوئی اس منصوبے میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسے سے بنائیں گے، میڈیا کے ذریعے قوم کو بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ اس منصوبے پر دستخط کب ہوں گے اور میں اس سلسلے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کا آج چوتھا روز ہے۔پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہو گی۔
    جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہداء کے جسد خاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔ شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردوسے ہے، شہید محمد عثمان کا اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنزل یفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کہتے ہیں کہ وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے  نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ انہیں وزارت دینے کا فیصلہ خالصتاً وزیراعظم  کا ہے۔ وہ ریلوے کی وزارت کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں، وہ ریلوے کا سسٹم ٹھیک کرنے آئے ہیں کیونکہ ریلوے کا سارا نظام ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی حریف(شیخ رشید) کی طرح چلتی ٹرینوں کے نام نہیں بدلیں گے۔ ’میں آن گراؤنڈ کام کرنے والا پریکٹیکل قسم کا آدمی ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ ایم ایل...
    کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کل بھی معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونےو الا  ریلوے پولیس کا اہلکار  بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ریلوے پولیس کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل شمروز خان 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں ٹرین اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ بولان کے مقام پر دہشت گردوں نے اچانک ٹرین پر حملہ کردیا، جس میں کانسٹیبل شمروز خان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ دمروز خان نے 23 فروری 2009 میں ریلویز پولیس کوئٹہ ڈویژن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شمروز خان نے 2015 میں کمانڈو کی تربیت بھی حاصل کر رکھی تھی۔ شہید کانسٹیبل کا شمار ریلویز پولیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔ جمعرات اور جمعہ چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے...
    جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والے 29 افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 16 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 13 کو سول اسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق حملے میں شہید افراد میں ریلوے پولیس اہلکار شمروز بھی شامل ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ان کی بھرپور مدد کی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک،...
    کوئٹہ:  جعفر ایکسپریس حملے کے بعد 12 ریلوے ملازمین باحفاظت کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ اہلخانہ اور ساتھی عملہ نے ان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا، ریلوے ملازمین اور ان کے اہلخانہ ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔ حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس جب سفر کر رہی تھی تو پہلے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں انجن ڈی ریل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد 35 سے 40 تھی اور ریلوے کے تمام عملے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) جعفر ایکسپریس سے یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تا حال جاری اور اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے جا چکے ہیں جب کہ خود کش بمباروں نے تین مختلف جگہوں پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد علاقے میں تاحال سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم بولان میں صورتِ حال...
    وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جارہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے اور اس دوران کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیئے گئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے، انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنہیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا، تاہم ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر...
    لاہور: جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی...
    سٹی42:  کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے  لواحقین کی بڑی تعداد  اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔  سکیورٹی حکام نے خوشخبری سنائی ہے کہ بولان کے ویرانے سے 80 سے زیادہ مسافروں کو بحفاظت بازیاب کر کے کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے۔   سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن کی اطلاعات ہیں جبکہ کم ازکم 80 یرغمالیوں کو ٹرین سے اتارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اس وقت پانیر ریلوے سٹیشن کے قریب ہیں۔ ٹرین حملہ : کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی اسی یرغمالی رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ کوئٹہ ریلوے سٹیشن...
    سٹی42:  جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کے لواحقین کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر اپنے پیاروں کی بحفاظت واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ٹرین میں یرغمالی بنائے گئے بہت سے افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے اور ان کو کوأٹہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔  بلوچستان مین درہ بولان کے قریب ڈھاڈر کے علاقہ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر غدار دہشت گردوں  کے حملے کے بعد 400 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا اور اس وقت کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔یرغمال ہونے کے بعد رہائی پانے والے ایک شخص غلام مرتضیٰ کے بیٹے عادل نے میڈیا کے نمائندوں کو ...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے ،دوست ملک اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا،موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں الزامات اور رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں چینی کمپنیوں اور اعلی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے جن میں دعوی کیا گیا کہ چینی حکام بھی مبینہ کرپشن میں ملوث ہیں جس سے سی پیک کے منصوبوں کو نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف...
    حیدر آباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ماں اور بیٹے کے چلتی ٹرین کے نیچے پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔   حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ماں اپنے لخت جگر کو بچانے کے لیے چلتی ٹرین کے نیچے جا پہنچی اور معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔   ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کراچی سے پنجاب جانے والی شالیمار ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی۔ متاثرہ خاتون کو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ٹرین میں سوار ہونا تھاکہ اچانک بچہ ٹریک پر گر گیا۔  ماں کے دل نے ایک لمحے کی بھی تاخیر گوارا نہ کی۔ وہ تیزی سے نیچے اتری اور اپنے بیٹے کو...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چیئرمین ریلوے کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ نارووال روٹ 211 اپ اور 212 ڈاؤن کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی  کی جائے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  ریلوے حکام سے 211 اپ کو صبح 7 بجے  212 ڈاؤن کو شام 5 بجے کرنے کی گزارش کی ،موجودہ ریلوے شیڈول سے کسانوں، دفاتر کے ملازمین اور بزرگ شہریوں کو مشکلات ہیں ،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ریلوے شیڈول میں بہتری ناگزیر ہے ،نارووال کے مسافروں کو درپیش طویل انتظار، رات دیر سے سفر جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے  چیئرمین ریلوے کو فوری اقدامات کی درخواست...