Jang News:
2025-04-04@05:10:29 GMT

کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

کوئٹہ تا کراچی بولان میل کی روانگی بدستور معطل

— فائل فوٹو

  کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔

ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔

 یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔

بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی نہیں ہوسکی۔

کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔

 اس صورتِ حال میں کراچی جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11 مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بولان میل کی کوئٹہ سے

پڑھیں:

سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ دوسرے روز بھی  معطل

کوئٹہ:

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔  شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ دو تین ہفتوں  کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس شہر اور گردونواح میں احتجاج کے مواقع پر معطل کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی
  • کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل
  • سکیورٹی خدشات، کوئٹہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل
  • سکیورٹی خدشات؛ کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ دوسرے روز بھی  معطل
  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل
  • جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا
  • بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر روکا گیا ہے، ریلوے حکام
  • بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی