کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 11 روز سے معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے
ٹرین سروس کی معطلی سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں ریڈزون سیل؛ ٹرین سروس تاحال معطل، انٹرنیٹ بندش کا تیسرا دن
کوئٹہ:بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ انٹرنیٹ بندش کا آج تیسرا دن ہے، علاوہ ازیں کوئٹہ میں ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند کی گئی ہے جب کہ شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس پہلے ہی 2 دن سے بند ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دریں اثنا کوئٹہ میں ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور راستے میں کنٹینرز کھڑے کرکے رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں یوم علی کا مرکزی جلوس آج رات ساڑھے 9 بجے علمدا روڈ سے برآمد ہوگا جو سعیداحمد روڈ ، پرنس روڈ ، میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدار روڈ پر ختم ہوگا۔ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مغرب سے قبل دکانیں و مارکیٹیں سیل کردی جائیں گی۔
دریں اثنا آج گیارہویں روز بھی کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل ہے۔ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی، تاہم چمن پیسنجر ٹرین معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔