Jang News:
2025-03-15@11:06:23 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل

---فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کا آج چوتھا روز ہے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل

جعفرایکسپریس پر  دہشتگردوں کے حملے کے  اثرات دوسری ٹرینوں پر بھی پڑنے لگے، کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان ایکسپریس کی سروسز 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملہ: بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کو پاکستان میں کون مزید پھیلا رہا ہے؟

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان میل ایکسپریس 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہے۔

ریلوے نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ متبادل سفری منصوبہ بندی کرلیں جس کے لیے مسافروں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

امن وامان کے پیش نظر بولان میل کو 3 دن  کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس کب تک معطل رہے گی؟

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے ٹرین کو مسافروں سمیت یرغمال بنالیا تھا، بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشتگرد بیرون ملک ہینڈلرزسے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔

 پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 190 یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان بولان ایکسپریس بی ایل اے پاکستان جعفر ایکسپریس سروسز معطل کراچی کوئٹہ

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل
  • کوئٹہ: جعفر ایکسپریس اور چمن مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریلوے پولیس کا شہید اہلکار  بہترین کمانڈوز میں شمار ہوتا تھا
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
  • جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل
  • جعفر ایکسپریس: یرغمال بنائی گئی خواتین اور بچوں کو دہشت گردوں نے تین مختلف مقامات پر رکھا ہوا ہے. رپورٹ