کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔
رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی لیکن اب 17 دن بعد یہ دوبارہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے اپنے سفر پر روانہ ہو چکی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
کوئٹہ:جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں 17 روز کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردی کا شکار بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد 430 مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے جعفر ایکسپریس کو روانہ کیا۔
اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک پر سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے بولان میل روزانہ کی بنیاد پر بحال کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالات جلد ٹھیک ہوں گے۔