ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک :بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کچھی کےعلاقےمشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا اور ٹریک کو آمدورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت کے بعدکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کل بحال ہو جائےگی۔
واضح رہے 11مارچ کو مشکاف میں جعفر ایکسپریس پرحملےکے بعدسےٹرین سروس معطل ہے۔ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔
یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر کیجانب سے طالبہ کو مبینہ ہراساں کرنے کا واقعہ
پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد شہید ہوئے تھے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ، چمن ٹرین سروس بحال
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کوئٹہ سے چمن کے لئےپیسنجر ٹرین سروس آج سےبحال ہوگئی. تاہم کوئٹہ سےاندرون ملک ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔ کوئٹہ سےمسافر ٹرین کو چمن روانہ کیا گیا،کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس تاحال معطل ہے۔
دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں متاثرہ جعفر ایکسپریکس تاحال جائےوقوعہ پر موجود ہے.جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیوں کو تاحال ٹریک پر نہ لایا جاسکا۔دہشت گردوں کی جانب سےدھماکےسےمتاثرہ ریلوےٹریک کےحصے کی بھی مرمت نہیں ہوسکی ہے۔