سانحہ جعفر ایکسپریس کے 17 روز بعد   کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ 11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔  وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ   جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے، مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔  ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ پہنچ رہی ہے۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو ضلع کچھی کے علاقے میں دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین سخت سکیورٹی میں پشاور کے لیے روانہ

کوئٹہ:

عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو گئی۔

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کئی دن ٹرین سروس معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوئی تھی جب کہ آج عید اسپیشل ٹرین بھی سخت سکیورٹی میں کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق 9 بو گیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین 400 مسافروں کو لے کر پشاورکے لیے روانہ ہوئی۔

ٹرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین سخت سکیورٹی میں پشاور کے لیے روانہ
  • کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا
  • پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی
  • جعفر ایکسپریس سخت سکیورٹی میں 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ
  • کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، کوئٹہ سے 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ
  • کوئٹہ سے 17روز بعد جعفر ایکسپریس 400 مسافروں کو لیکر روانہ
  • جعفر ایکسپریس 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ