جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2025ء) جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی، حال ہی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی ٹرین کی سروس کو محکمہ ریلوے کے احکامات کے بعد ہی شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سروس کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا۔ محکمہ ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا ہے، محکمہ ریلوے کے احکامات کے بعد ہی سروس شروع کی جائے گی۔
دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے علاقہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی اور حکام نے کوئٹہ سے ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے اور کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس کل سے بحال ہوگی، پہلی ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، ڈرون کے ذریعے بھی ٹرین کی نگرانی کی جائے گی، ریلوے سٹیشن اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بلوچستان کے لیے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی، پاکستان ریلوے نے عارضی طور پر پنجاب اور سندھ سے بلوچستان کے لیے اپنے آپریشنز کو معطل کیا، اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر علی بلوچ نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں حالات معمول پر آنے تک ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی ہیں، بلوچستان کے لیے تمام مسافر اور مال بردار ٹرینیں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس تک معطل رہیں گی، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سبی سے جعفر ایکسپریس کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے مقام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرین چلائی گئی۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی جہاں دہشت گردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل تھی، جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے، دہشت گردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کئی مسافر جاں بحق ہوئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جعفر ایکسپریس بلوچستان کے کیلئے بند کوئٹہ سے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری
کوئٹہ:جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔
دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام آج مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے 5 روز سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس معطل ہے، جس کی بحالی کیے لیے مسلسل کام جاری ہے۔