ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی، حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے سادہ لباس میں ملبوس تھے۔ واقعہ چوری ڈکیتی کا ہو سکتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل
  • ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج کرفیو نافذ
  • لاہور؛ جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
  • پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
  • بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • مدتوں نہ بھلائے جانے والے ڈرامے کا او ایس ٹی جاری
  • کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے ، اختر مینگل