حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 عدد دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق تینوں دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو گزشتہ شب کوئٹہ لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ ٹرین کے انجن کو سبی منتقل کیا گیا تھا جہاں مرمت کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے تاہم ٹرین سروس 8ویں روز بھی معطل رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

jaffar express train train service جعفر ایکسپریس حملہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس حملہ جعفر ایکسپریس

پڑھیں:

تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل

جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس کی متائرہ بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچ گئیں،3دستی بم برآمد
  • دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچ گئیں‘ بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
  • جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں سے دستی بم برآمد
  • جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد
  • جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
  • کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس کب بحال ہوگی؟
  • جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
  • تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل
  • کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل، ٹریک بحالی کا کام جاری