Daily Mumtaz:
2025-03-20@21:12:27 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 9 روز سے معطل

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 9 روز سے معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 9 روز سے معطل ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11مارچ کو دہشت گردی سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت ہو چکی ہے، دہشت گرد حملے میں جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین پہلے ہی بحال کی جا چکی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان

کوئٹہ:

کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ٹرین بندش کے سبب ریلوے کوئٹہ کو یومیہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریل چلانے کے لیے  سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین سروس چلائی جاسکے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بندش کی وجہ سے ریلوے کوئٹہ کو روزانہ اپ اینڈ ڈاؤن 24 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، ریلوے ریزرویشن پر لوگوں کی نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بازپرس ہورہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے ٹرین سروس 9 روز سے معطل، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ روپے نقصان
  • جعفر ایکسپریس حملہ: 9 روز سے ٹرین سروس معطل، دیگر علاقوں سے آئے مزدور پریشان
  • کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس نویں روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک  ٹرین سروس 9 روز سے معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل
  • جعفر ایکسپریس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
  • ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس ساتویں روز بھی معطل