2025-01-26@09:49:52 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«خواتین کے لیے»:

    ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے ، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے ؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے...
    سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی خواتین احتجاج کر رہی ہیں
    ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے  مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا، ذرائع پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر حکومت کو جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا تو انھیں بھی صرف ہیلو ہائے کے لیے...
    اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں صنعتوں کو بدل رہی ہے، اور پاکستان بھی اس تبدیلی سے محروم نہیں۔ اگرچہ ماضی میں پاکستانی خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں داخل ہونے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا، لیکن اے آئی نے ان کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ تعلیم تک رسائی، کاروبار میں آسانی، اور جدت پر مبنی روزگار کے مواقع کے ذریعے، اے آئی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں خواتین اور ٹیکنالوجی کا موجودہ منظرنامہ پاکستان میں خواتین ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، لیکن وہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کے...
    بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے، اس نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا گھناؤنا کردار بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کاروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔ ولسن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے، بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔ مزید پڑھیں: مقتول کی ماں نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے...
    قومی اسمبلی--- فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) شیر محمد عباس ستانکزئی نے اختتام ہفتہ پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم پر پابندیاں شریعت کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ خیال رہے کہ ستانکزئی، 2021ء میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء سے قبل دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ افغانستان: لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول سے محروم ہوئے ایک ہزار دن گزر گئے طالبان ملک میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کریں، اقوام متحدہ افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق اپنے خطاب میں شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا تھا، ''ہم اسلامی امارت کے رہنماؤں سے درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم...
    حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021ء میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے قانون کی منظوری کے چار سال بعد پہلی بار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ حکومتی خواتین ارکان اسمبلی نہ ہونے کی وجہ سے کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو مل گئیں جبکہ ایک کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی اسپیکر کو مل گئی۔ خیبر پختونخوا میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے 2021 میں حکومت کی جانب سے قانون اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے اس وقت قانون میں ترمیم پیش کی کہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان اسمبلی کو دی جائے جسے حکومت نے مںظوری کیا۔ سال 2023 میں پیپلزپارٹی کی نگہت اوکرزئی نے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیر میزبانی 2 روزہ کانفرنس اختتام پذیر، ملکی و عالمی ماہرین نے خواتین کو زرعی شعبے میں فیصلہ سازی کے اختیار، مرد کے برابر اُجرت، خواتین کسانوں کو مارکیٹ تک رسائی اور پائیدار زرعی طریقوں کے لیے تربیتی پروگرامز اور عملی شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کی سفارش پیش کیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی میزبانی میںزرعی ترقی اور خواتین کا بااختیار بنانا چیلنجز اور آگے بڑھنے کے طریقے کے موضوع پر پہلی 2 روزہ عالمی کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی، کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ملکی و عالمی 60 مقالے پیش کیے گئے، جبکہ دونوں روز 6 مختلف موضوعات پر ٹیکنیکل سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ اس موقع...
    اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس محسن اختر کیانی جوڈیشل کمیشن میں خواتین کو برابر کی نمائندگی نہ ملنے پر بول پڑے، کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن جو بنا ہے اس میں صرف ایک خاتون ہے، کیا وجہ تھی کہ خواتین کو کمیشن میں برابرکی سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے صنفی برابری کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارےرویوں میں شامل نہیں ہوسکا، میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ خواتین ججز کے لیے ہمیں الگ پالیسی میرٹ بنانا ہوگا اور جب بھی ووٹ کا اختیار ملا ورکنگ خواتین الاوئنس کے حق میں ووٹ دوں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سیمینار سے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا قومی سطح پر خواتین کی برابری کے لیے کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں ، چھبیسویں آئینی ترمیم سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں صرف ایک خاتون ہے ، اگر اس سطح پر یہ حال ہے تو پھر عام آدمی کی کیا بات؟۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اسلام آباد میں کوئی ایک خاتون پراسیکیوٹر تعینات نہیں ہوسکی ، ہمیں ورکنگ خواتین کو خصوصی الاوئنس دینا چاہیے...
    سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔پنجاب لیبر کوڈ اور سندھ لیبر کوڈ محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی سے لے کر چترال تک محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔سال 2025میں نئے جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کریں گے۔ نئی یونینز میں اضافہ اور آئی ایل او کے ساتھ مل کر محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے کام کریں گے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے اسلام آباد بنی گالا میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی دو روزہ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
    حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:طالبان نے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے وہ خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری...
    پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے شہری منظرنامے میں، عوامی جگہوں پر خواتین کی حفاظت ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔ یہ مسئلہ سماجی انصاف، اقتصادی مواقع اور بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں 78 فیصد خواتین نے عوامی جگہوں پر جنسی ہراسانی یا عدم تحفظ کا سامنا کیا، جو کہ ایک بڑے چیلنج کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ صورتحال خواتین کی نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شمولیت کو محدود کرتی ہے۔ شہری تحفظ کا پیچیدہ مسئلہ خواتین کو عوامی جگہوں تک رسائی میں درپیش رکاوٹیں صرف جسمانی پابندیوں تک محدود نہیں ہیں۔ کراچی جیسے شہری مراکز میں خواتین روزانہ کے مسائل کا سامنا کرتی ہیں، جیسے کہ خراب روشنی، ناکافی...
    خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
۱