اسپیشل اولمپکس پاکستان  کا  25 رکنی دستہ 8 مارچ سےاٹلی کے شہر ٹیورن میں شروع ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں شرکت کرے گا، 15 مارچ  تک جاری رہنے والے  گیمز کے لیے قومی دستہ میں کھلاڑی، کوچز، آفیشلز، طبی عملہ اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔

 پاکستان کے کھلاڑی سنو شوئنگ اور کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، گیمز میں 93 سے زائد ممالک کے 15 سو سے زائد مرد اور خواتین ایتھلیٹس شرکت کریں گے جبکہ 2 ہزار کے لگ بھگ رضا کار ان کی معاونت کریں گے،مزید برآں چھ پاکستانی مندوبین گلوبل یوتھ لیڈرشپ سمٹ میں شرکت کرکے  کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کی وکالت کریں گے۔

اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025  میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس میں 5 مرد اور 5 خواتین شامل ہوں گے جبکہ 2 مرد اور 2 خواتین کوچز ان کی رہنمائی کریں گے،2 خواتین سمیت 3 آفیشلز،1 مرد اور 1 خاتون ڈاکٹر، 2 ایڈیشنل آفیشلز بھی دستہ کا حصہ ہوں گے جبکہ خواتین پر مشتمل 6 رکنی وفد گلوبل یوتھ لیڈر شپ سمت میں شریک ہوگا۔

وفد میں کراچی، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، صوابی اور گلگت کے شرکاء شامل ہیں جو پاکستان کی اسپیشل اولمپکس کمیونٹی کی متنوع نمائندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

دریں اثنا اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چئیر پرسن رونق لاکھانی کا کہنا ہے کہ  ہمارے کھلاڑیوں کی اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز 2025 میں  شرکت ان کی محنت، ثابت قدمی اور کھیلوں کے لیے جذبہ متاثر کن ہے۔

 یہ پلیٹ فارم انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے اور شمولیت کے سفیر بننے، رکاوٹوں کو توڑنے اور یہ ثابت کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ صلاحیت معذوری پر جیت جاتی ہے۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں ذہنی معذوری کے حامل افراد کو کھیلوں اور زندگی دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر ہوں،  ایس او پی کی ٹیم عالمی سطح پر اتحاد اور لچک کے پیغام کو فروغ دیتے ہوئے فخر اور عزم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کریں گے مرد اور کے لیے

پڑھیں:

امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو

امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم “یونیڈو” نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کی ٹیرف پٌالیسی غلط ہے اور اس سے عالمی اقتصادی ترقی اور صنعتی ترقی کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوں گے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک اور کم ترقی یافتہ ممالک کی عالمی تجارت میں حصہ لینے کی صلاحیت اس امریکی اقدام سے کمزور ہوگی اور ان ممالک کی اپنی صنعتوں کو جدید اور اپنی معیشتوں کو متنوع بنانے کی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچے گا ۔

یونیڈو کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس مضمون میں کہا گیاہے کہ محصولات صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافہ کریں گے، معاشی کارکردگی اور تجارتی منافع کو کم کریں گے، مسابقت کو کمزور کریں گے اور بالآخر عالمی سطح پر روزگار کو خطرے میں ڈالیں گے جس سے معاشی طور پر کمزور ترین ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے.

مضمون میں کہا گیا ہے کہ محصولات اہم صنعتوں میں تجارت اور انٹرنیشنل سپلائی چین میں بھی خلل ڈالیں گے۔ تحفظ پسندی ملازمتوں اور معاشی مواقعوں کو کم کرے گی، صنعت کاری کی رفتار سست کرے گی اور غربت میں کمی کی کوششوں میں بھی رکاوٹ بنے گی۔ مضمون میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ محصولات ،کمزور معیشتوں والے ممالک اور خود محصولات عائد کرنے والے ملک کو متاثر کریں گے اور جغرافیائی سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کریں گے۔

مضمون کے مطابق امریکی محصولات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور ان کے مطلوبہ اثرات حاصل نہیں ہوں گے ۔یونیڈو نے زیادہ منصفانہ اور پائیدار بین الاقوامی تجارتی اور معاشی نظام کے لئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ تمام ممالک خاص طور پر ترقی پذیر اور سب سے کم ترقی پزیر ممالک عالمی معیشت سے مکمل طور پر مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،20اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • وزیر خزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں ہوں گی
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟