عوامی نمائندوں پر کرپشن کے الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عوامی نمائندوں پر کرپشن کے الزامات، پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کر لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لیے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔
کمیٹی نے مزید کہا کہ فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مناسب اقدامات کی سفارش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے منتخب ممبران پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کی اندرونی احتساب کمیٹی کو تحقیقات کی درخواست دی تھی۔
کمیٹی نے اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی احتساب میں تعاون کی امید ظاہر کی اور ان سے شواہد فراہم کرنے کا کہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی پی ٹی آئی کمیٹی نے
پڑھیں:
پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کوعوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ، کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی، کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹیاں شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی، پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹی قائم ہو گی۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے اندر محلے اور وارڈ کی سطح تک کمیٹی کو فعال کیا جائے گا ، محکمہ داخلہ تمام عوامی رابطہ کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے
مزید پڑھیں:کراچی ،جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ