Jasarat News:
2025-01-18@09:58:39 GMT

محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے‘ شمس سواتی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے‘ شمس سواتی

سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔پنجاب لیبر کوڈ اور سندھ لیبر کوڈ محنت کشوں اور ٹریڈ یونینز کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی سے لے کر چترال تک محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔سال 2025میں نئے جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کریں گے۔ نئی یونینز میں اضافہ اور آئی ایل او کے ساتھ مل کر محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے کام کریں گے۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی نے اسلام آباد بنی گالا میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی دو روزہ مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان چوہدری، سینئر نائب صدر عاشق خان، سید وحیدحیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری طیب اعجاز خان سواتی،چوہدری محمودالاحد، امین منہاس، مرزا محمد عیسی، ارشد یوسف زئی، عمر حیات، اسد علی، خالد خان، خیر محمد تونیو، علی حیدر گبول، حافظ نصر اللہ، میاں اعجاز حسین، حسنین فراز، عبدالعزیز شگری، قاسم جمال، صغیر احمد انصاری، تشکیل احمد ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ اجلاس کی کارروائی مجلس عاملہ کے اراکین کو پڑھ کر سنائی گئی جس کی
اراکین نے توثیق کی۔ جبکہ مرحومین کے ایصال اور بیمار افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ دوروزہ اجلاس کے مختلف سیشن ہوئے جس میں آئندہ کی منصوبہ بندی اور نئی یونینز کا الحاق بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شمس الرحمان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے ہمیں اس کے خلاف صفت بندی کرنا ہوگی۔ قومی اداروں کی نجکاری پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے کی سازش ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر پاکستان کو تباہ وبرباد کر رہی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن حکومت کی نجکاری کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن ملک کی دیگر ٹریڈ یونینز فیڈریشنز کے ساتھ مل کر نجکاری کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی اور اینٹی نجکاری کانفرنس منعقد کی جائے گی اور چاروں صوبوں میں مذاکرے بھی منعقد ہوں گے۔ ریلوے، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل، واپڈا کی کمپنیوں، اوجی ڈی سی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ اس کے علاوہ حکومتی اہلکاروں سے خصوصی ملاقاتیں کر کے قومی اداروں کی نجکاری کو روکیں گے۔ آئی ایل او سے رابطوں کو وسعت دیں گے اور محنت کشوں کے مفادات کے لیے اہم پروجیکٹس پر کام کریں گے۔ این ایل ایف کے کارکنان کی اعلیٰ سطح پر تربیت کا اہتمام کیا جائے گا اور انہیں جدید ٹریننگ سے آراستہ کریں گے تا کہ عالمی سطح پر وہ بہتر انداز میں کام کرسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محنت کشوں کے کی نجکاری کریں گے کے خلاف کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ‏ پاکستان نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک نظام اور نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔واضح رہے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء کے تحت ہر چار سال بعد ہر سیاسی جماعت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے خواہ صورت حال کچھ بھی ہو۔

عمران خان سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں ،احسن اقبال

متعلقہ مضامین

  • انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 3جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ
  • پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی
  • جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ
  • پرتگال کو 50 ہزار اسکلڈ لیبر کی فوری ضرورت، پاکستانیوں کے لیے کیا مواقع ہیں؟
  • میرپور خاص:سرکاری ملازمین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
  • پشاورہائیکورٹ نے بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ضمانتیں منظور کرلیں
  • بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف دیکھ رہے ہیں
  • فیصل آباد ،پریم یونین کا نجکاری کیخلاف تحریک چلانے کااعلان
  • سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا،آل پارٹیز ترجمان