2025-04-15@07:37:33 GMT
تلاش کی گنتی: 121

«خفیہ سروس»:

      اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 3 سربراہان سمیت 250 سے زائد سابق اہلکاروں نے نیتن یاہو سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بیان سابق مذاکرات کار ڈیوڈ میدان نے جاری کیا جس پر موساد کے 3 سابق سربراہان ڈینی یاتوم، افرایم ہالیوی اور تامیر پاردو کے دستخط بھی موجود ہیں۔ موساد افسران نے اپنے بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے لکھے گئے خط کی مکمل حمایت کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ موساد افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ غزہ جنگ کے باعث...
    مقبوضہ غزہ پٹی کے حوالے سے اسرائیل کے خفیہ مقاصد بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے انخلاء کے احکامات میں مسلسل توسیع کے نتیجے میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کی جارہی ہے، اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ بھر میں اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی۔ مغربی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر کے مکمل فوجی کنٹرول میں دینا چاہتی ہے تاکہ وہ پورے علاقوں کو مسمار کر کے بظاہر حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر سکے۔ اسی لیے رفح کے رہائشیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ساحلی...
    اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کو خفیہ ایجنسی سربراہ کی برطرفی سے روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی سربراہ شن بیت چیف رونن بار کو فی الحال نہ ہٹایا جاسکتا ہے نہ اختیارات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم کے بعد اسرائیلی وزیر اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت قانون کے تحت چلے گی نا کہ بغیر اتھارٹی ماورئے آئین حکم کے۔ اسرائیلی وزیر اطلاعات نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سپریم کورٹ صدر کی بھرپور طاقت میں آخر کیا جمہوری ہے؟ Post Views: 4
    امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں باضابطہ طور پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی جج نے نکھل گپتا پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے 3 نومبر 2025 کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت مقرر کی ہے۔ عدالت نے نکھل گپتا کے قبضے سے ملنے والی 15,000 امریکی ڈالر کی نقد رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر بھارت کے سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔ نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد امریکہ کے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ خوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان: خفیہ اطلاع پر آپریشن، 9 خوارج ہلاکسیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ گرفتار دہشت گرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔انہوں نے بتایا...
    سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد گروہ کے سرغنہ شیریں سمیت 9  دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گردوں میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے جو کہ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا...
    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ خارجی رِنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس...
    واشنگٹن: مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں، امریکی تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایک ایجنٹ کی جانب سے امریکہ میں قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایجنٹ "GS" نے نیویارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر ادا کیے۔ یہ رقم نیویارک کے 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی، جس کا ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔ امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ ” انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، “وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟ عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر “دے جا وے سخیا راہِ خدا” کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟" عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا"  کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔ لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی...
    تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...
    امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے۔ امریکی انٹلیجنس ڈائریکٹر کے مطابق بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔ مزید پڑھیں: بھارت عالمی منشیات اسمگلنگ کا...
    تلگو سُپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی فلم نہیں بلکہ ان کی شادی ہے۔ 45 سالہ ایکشن ہیرو پربھاس کی شادی کے بارے میں ان کے مداح ہمیشہ ہی پُرجوش رہے ہیں خود اداکار نے کہا تھا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں لوگ پہلا سوال شادی کا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرے روز پربھاس کی شادی سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر زیر گردش رہتی ہے۔ ایک بار پھر پربھاس کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پربھاس معروف بزنس مین کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔ رپورٹس میں یہ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) بھارتی مصنف، صحافی اور بلاگر دنیش کے ووہرا نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی” ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ“(را) وزیر اعظم کے دفتر کی براہ راست نگرانی میں کام کرتی ہے اور وہ پاکستان کے اندر قتل و غارت میں ملوث ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دنیش کے ووہرا نے اپنے تازہ ترین بلاگ میں کہا کہ” را“ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ذاتی نگرانی میں پاکستان کے اندر قتل کے لیے دبئی میں مقیم اپنے کارندوں کا استعمال کرتی ہے۔انہوں نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی تازہ ترین رپورٹ کا بھی ذکر کرتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) بھارت نے بدھ کے روز امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی اس رپورٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا جس میں بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی 'ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ' (را) پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے بھارتی خفیہ ایجنسی "متعصبانہ اور سیاسی طور پر محرک سرگرمیوں" میں مصروف ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پینل کی رپورٹ میں سکھ علیحدگی...
    واشنگٹن: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک لیک ہونے والی چیٹ کے مکمل پیغامات شائع کر دیے ہیں، جس میں یمن پر حملے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔  یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک صحافی کو غلطی سے اس چیٹ گروپ میں شامل کر لیا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ حکام یمن پر حملے کے خفیہ منصوبے پر بات کر رہے تھے۔ میگزین کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے غلطی سے دی اٹلانٹک کے صحافی جیفری گولڈ برگ کو سگنل ایپ پر ہونے والی اس چیٹ میں شامل کر لیا، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مارچ 15 کو حوثیوں پر حملے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے...
    را کی سرگرمیاں نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، تنبیہ ’را‘منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،امریکی کمیشن امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی (USCIRF) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایجنسی ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے ۔25مارچ 2025کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’را‘منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ...
    امریکی رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب، پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف )نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایجنسی ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے۔25 مارچ 2025 کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ را منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ را نے حکومتی اداروں کے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلی عہدیداروں کی خفیہ چیٹ میں کوئی معلومات افشا نہیں کی گئیں، حوثیوں پر حملوں سے متعلق چیٹ میں خفیہ معلومات نہیں تھیں واقعہ معمولی غلطی تھی وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چیٹ کی تحقیقات ایف بی آئی کا مسئلہ نہیں، قومی سلامتی کے مشیر بہترین کام کر رہے ہیں انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس بہترین سگنل ٹیکنالوجی ہے، یوکرین کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، مشرق وسطی سے متعلق بھی پیشرفت ہو رہی ہے، روس سے پابندیاں ہٹانے سے متعلق درخواست...
    واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی (USCIRF) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ (RAW) پر پابندی لگانے کی سفارش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ ایجنسی ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ اور اقلیتوں پر مظالم میں ملوث ہے۔ 25 مارچ 2025 کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’را‘ منظم طور پر سکھوں، مسلمانوں، دلتوں اور مسیحیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس سے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’را‘ نے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر بھارتی میڈیا کو کنٹرول کیا اور داخلی تنقید کو دبانے کے لیے خفیہ نگرانی، جھوٹے مقدمات اور خوف و ہراس کی پالیسی اپنائی۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2025ء) سگنل میسیجنگ ایپ پر ہونے والی چیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی ارکان، بشمول نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ بھی شامل تھے اور مبینہ طور پر حوثیوں کے خلاف آئندہ فوجی حملوں کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔ ’دی اٹلانٹک‘ کے ایڈیٹر اِن چیف جیفری گولڈبرگ نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ انہیں سگنل میسیجنگ ایپ کے ایک ایسے گروپ میں شامل کر لیا گیا تھا، جس میں قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز اور نائب صدر جے ڈی وینس کے نام سے بنے اکاؤنٹ بھی شامل تھے۔ امریکہ نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وائٹ ہاؤس کا یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ میسنجنگ گروپ سے غلطی سے لیک ہو گیا۔ اردو نیوز کے مطابق میگزین اٹلانٹک کے سینئر ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نےبتایا کہ ان کو غیرمتوقع طور پر 13 مارچ کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں مدعو کیا گیا جس کو ’’حوثی پی سی سمال گروپ‘‘ کہا جاتا ہے۔اس گروپ میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے نائب ایلیکس وونگ کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کو مربوط بنانے کے لیے ایک ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کا ہدف دیا۔گولڈ برگ نے کہا کہ ان حملوں کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے...
    ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئرصحافی کو بھیج دیے، اس بات کا دعویٰ اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹرانچیف جیفری گولڈبرگ نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا پندرہ مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم دو بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم اسے یہ اطلاع دو گھنٹے پہلے ہی مل گئی تھی کہ ممکنہ طور پر حملے کیے جارہے ہیں، وجہ یہ تھی کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے گیارہ بج کر چوالیس منٹ پر انہیں بھی جنگ کا تمام تر منصوبہ ٹیکسٹ پیغام میں غلطی سے بھیج دیا تھا۔ اس منصوبے میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت...
    وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے غلطی سے یمن کے ایران سے جڑے حوثیوں کے خلاف امریکی حملے سے قبل جنگ کے منصوبے ایک میسجنگ گروپ میں شیئر کر دیے، جس میں ایک صحافی بھی شامل تھا، وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اس بات کا انکشاف کیا، جس کی تفصیل ”دی اٹلانٹک“ نے فراہم کی۔جیفری گولڈبرگ کا کہنا ہے کہ دنیا کو تو یمن پر امریکی بمباری کا 15 مارچ کو امریکا کے ایسٹرن ٹائم 2 بجے دوپہر معلوم ہوا تاہم انہیں یہ اطلاع...
    واشنگٹن: امریکا کے معروف جریدے اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف جیفری گولڈبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت نے انہیں غلط فہمی کی بنیاد پر یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ بھیج دیا تھا۔ گولڈبرگ کا کہنا ہے یمن جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ مجھے امریکی وزیر دفاع پیٹ بیگسیتھ نے 11 مارچ کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج ارسال کیا، انہوں نے کہا کہ 11 بجکر 44 منٹ پر انہیں موصول ہونے والے اس خفیہ منصوبے میں یمن پر حملے کی تمام تفصیلات موجود تھیں۔ گولڈبرگ کے مطابق اس میسج کی وجہ سے مجھے یمن پر ممکنہ حملے کا 2 گھنٹے قبل ہی معلوم ہو گیا تھا، میسج میں ہتھیاروں کی نوعیت، اہداف اور حملے کا وقت بھی شامل تھا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کو ایلون مسک کو انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جعمے کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور سائبر سیکیورٹی سمیت کئی عالمی معاملات پر...
    سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  نے  خوارج کے خلاف خفیہ آپریشن کرکے  تمام دس خوارج واصلِ جہنم کردیے  آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے ، کیپٹن حسنین اختر بہادری اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے مشہور تھے،آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا،خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے  خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
    اسلام ٹائمز: پاکستانی دستاویزی فلم ساز سبین آغا نے اخبار جے این ایس کو بتایا کہ میں ہمیشہ اسرائیل آنا چاہتی تھی تاکہ میرے ذہن میں موجود تمام سوالات کے جوابات تلاش کروں اور اس الجھن کو دور کروں جو میرا ملک اور مسلم دنیا مجھے یہودیوں کے بارے میں بتاتے رہی ہیں۔ صیہونی لابی کی اہم پاکستانی رکن سبین آغا کے الفاظ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیویارک، لندن، سڈنی، پیرس، برلن سمیت پورے امریکہ یورپ اور دبیا بھر میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جا رہی ہے، لیکن یہ زرخرید موساد ایجنٹس مادی اور مالی مفادات کے لئے پاکستانی رائے کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسرائیل ایسی ظالم اور جارح ریاست نہیں...
    پاکستانی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل، اسرائیلی اخبار ہیوم نے بڑا دعوی کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ ایک پاکستانی وفد نے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔اس پاکستانی وفد 10 ارکان پر مشتمل تھا، جس میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ یہ وفد گزشتہ ہفتے پیر کے روز تل ابیب پہنچا تھا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق، پاکستانی وفد میں صحافی، دانشور اور انفلوئنسرز شامل تھے، جو اسرائیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آئے تھے۔اس دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اور اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد...
    واشنگٹن: امریکی حکومت نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق آخری خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جو اس کیس سے جڑی سازشی نظریات کو مزید ہوا دے سکتی ہیں۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق، یہ اقدام  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا، جس میں کینیڈی، ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق تمام فائلز کو بغیر ترمیم کے جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ کیس 60 سال بعد بھی دنیا بھر میں بحث کا موضوع ہے۔ وارن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، لی ہاروی اوسوالڈ نے اکیلے کینیڈی کو قتل کیا تھا، لیکن کئی لوگ اس نتیجے سے متفق نہیں۔ سی آئی...
    امریکی صدر جان ایف کینیڈی قتل کیس کے آخری خفیہ دستاویزات 60 برس بعد جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی حکومت نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق آخری خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جو اس کیس سے جڑی سازشی نظریات کو مزید ہوا دے سکتی ہیں۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق، یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا، جس میں کینیڈی، ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق تمام فائلز کو بغیر ترمیم کے جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ کیس 60 سال بعد بھی دنیا بھر میں بحث کا موضوع ہے۔ وارن...
    امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ایک ہزار 123 نئے ڈی کلاسیفائیڈ ریکارڈز جاری کردیے ہیں۔ یہ ریلیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر 14176 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد جے ایف کے اسیسینیشن ریکارڈز کلیکشن تک سب کو رسائی دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فائلز جو پہلے قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر روکی گئی تھیں، اب آن لائن اور نیشنل آرکائیوز، کالج پارک، میری لینڈ میں فزیکل فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔ دستاویزات میں ایف بی آئی اور سی آئی اے کی رپورٹس، انٹیلی جنس میموز اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں جو کیس کے اہم پہلوؤں پر نئی روشنی ڈالتے ہیں۔ مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ...
    لندن: معروف برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ہتک عزت کا مقدمہ کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس مین ضیا چشتی سے عدالت کے باہر ہی تصفیہ کر لیا۔ عدالت کے باہر ہونے والے تصفیے کے مطابق ٹیلگراف نے ضیا چشتی کے خلاف اپنے اخبار میں شائع ہونے والے الزامات پر مبنی مضامین کے حوالے سے معافی نامہ آن لائن شائع کرنے اور ضیا چشتی کو قانونی اخراجات سمیت ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ضیا چشتی نے نومبر 2021 سے فروری 2023 تک اخبار میں شائع ہونے والے مضامین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان مضامین میں جنسی ہراسانی اور حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کے حوالے سے ضیا چشتی کا کہنا تھا...
    فیصل آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی سوچ اور خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو را نے اکٹھا کیا ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے...
    کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کےطرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی مشہور ویب سائٹ ‘ دی ایج’ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات...
    معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
    معاریو نے مغربی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل شام کو کمزور اور منقسم رکھنے کے لیے امریکا پر سخت دباؤ ڈال رہا ہے جب کہ واشنگٹن کو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل شام پر قابض باغی ابو محمد الجولانی کی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کرنے کرنیوالا ہے، اور ایسی پیشکش موجود ہے جس سے فریقین کے درمیان کو رکاوٹ حائل نہیں ہوگی۔ معاریو اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ شام کے مستقبل پر متفق نہیں ہیں، تل ابیب ایک کمزور اور منقسم شام...
    وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی جمعہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لاپتہ افراد کی بازگشت بھی سنائی دی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے درست کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی ایسے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔ تاہم اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو بہت زیادہ ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہاں ایسے کیسز کی تعداد دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے کیونکہ آفیشل ریکارڈ کے مطابق 90فیصد کیسز ٹریس آؤٹ ہوچکے ہیں۔ قارئین کے لیے یہاں ہم لاپتہ افراد کی ریکارڈ شدہ تخمینی تعداد دکھاتے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں ایسے کیسز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ حالانکہ...
    اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسی را پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چلا رہا ہے۔ اپنے بیان میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ کی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے، جس میں نئی دہلی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں۔ انہوں نے عالمی تنظیموں...
    سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں  تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔         View this post on Instagram  ...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔ اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ...
    پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ تفصیلات کے ثسینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔ چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنوینر مقررکردیٔے گئے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلئے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات تین رکنی کمیٹی کریگی۔ چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کمیٹی کے کنوینر مقررکردیٔے گئے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی کو...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا، ورنہ اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی حکومت امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور 2 اپریل کو امریکی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا۔ روس اور یوکرین کی جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر دیے ہیں، اس لیے...
    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کرلیا جو 2021 میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعاون کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق   2021 میں کابل ائیرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے اس واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے،  محمد شریف اللہ داعش کے ان لیڈروں میں سے ایک ہے جس نے مبینہ طورپر اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، وہ دہشتگرد جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسے...
    بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کینیڈامیں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے، گلوبل نیوز کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے انکت سریواستو کو کینیڈین سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی ہدایت دی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا۔ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا  ۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق “2009 میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سریواستو گروپ کے نائب چیئرمین انکت سریواستو کو کینیڈا کے سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے کی “ہدایت دی تھی۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کوسنگین خطرہ قرار دیا، سی ایس آئی ایس اور کینیڈا کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ سریواستو...
    بھارتی حکومت کی دیگر ممالک میں غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث رہنے کا ایک اور واقعہ بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کی کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی خبر کے بعد منظر عام پر آگیا ہے۔ اس حوالے سے ماضی میں بھی مختلف رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل  سے لے کر امریکا میں قتل کی سازش تک سب کچھ عیاں ہے۔ گلوبل نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کاروباری گروپ ’سریواستو گروپ‘ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں ہے، یہ گروپ نئی دہلی کے ایک خاندان کے زیر انتظام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 افیون برآمد کرلی۔ ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے  انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تشکیل تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
    ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران  6 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی...
    اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔ 45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ...
    غزہ: کمال عدوان اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں اسرائیلی قید میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر کے ڈاکٹر ابو صفیہ سمیت 350 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ بغیر کسی مقدمے کے قید ہیں۔ اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی انہیں جیل کے سیل سے باہر لے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈاکٹر...
    دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
    پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہانیہ عامر جلد انڈین فلم میں نظر آئیں گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی تصویر میں ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم ’سردار جی ‘2 کی کاسٹ کے درمیان کھڑی تھیں اور سامنے میز پر کیک بھی رکھا ہوا تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے میں نظر آئیں گی جبکہ کئی صارفین کے مطابق انہیں پنجابی فلم...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید، صدر، وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسیناسلام آباد، پشاور، لاہور خیبر پختونخوا میں... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ روز نامہ جنگ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم...
    ایک چھپا ہوا شہر جو تقریباً 100 فٹ برف کے نیچے دفن تھا پہلی بار منظر عام پر آیا ہے۔ اس کا انکشاف حیرت انگیز خفیہ دستاویزات میں ہوا ہے۔ یہ شہر دراصل ایک خفیہ فوجی اڈہ تھا جو سرد جنگ کے دور میں بنایا گیا تھا۔ اسے کیمپ سینچری کے نام سے جانا جاتا تھا اور 1959 میں گرین لینڈ کے ایک گلیشیئر کے نیچے امریکی فوجی انجینئرز نے تعمیر کیا تھا۔ “برف کے نیچے شہر” کہلانے والا یہ بیس 9800 فٹ پر پھیلی 21 باہم جڑی ہوئی سرنگوں پر مشتمل تھا۔ مرر کے مطابق اگرچہ اسے سائنسی تحقیق کے مرکز کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن اس کا اصل مقصد دہائیوں تک راز میں رکھا گیا۔...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سائنسدانوں نے لوگر ہیڈ سمندری کچھووں کی صلاحیت کا پتہ لگا لیا کہ کس طرح یہ کچھوے مختلف مقناطیسی سگنیچرز کی مدد سے دنیا کے مختلف علاقوں کو پہچان لیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں واقع نارتھ کیرولائنا یونی ورسٹی کے ریسرچرز پہلی بار اس حوالے سے ٹھوس ثبوت سامنے لائے ہیں جن کے مطابق لوگر ہیڈ سمندری کچھوے یہ معلوم کر سکتے اور سمجھ سکتے کہ کسی مخصوص علاقے میں پایا جانے والا میگنیٹک سگنیچر کیسا ہے۔(جاری ہے) لوگر ہیڈ سمندری کچھوے دنیا بھر میں دور دراز سفر کرنے کے حوالوں سے مشہور ہیں، اس دریافت سے پہلے سائنس دانوں کا یہ خیال ضرور تھا لیکن اس تحقیق کے...
    کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136 بوریاں برآمد کی گئیں جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زاید ہے۔ بھارتی گٹکا تحویل میں لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی نجی سوسائٹی بحریہ ٹائون میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136 بوریاں برآمد کی گئیں جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زاید ہے۔ بھارتی گٹکا تحویل میں لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    ریاض: سعودی عرب میں امریکی اور روسی حکام  کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، تاہم یوکرین کو ان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا۔   یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی  نے جرمنی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کے بعد بیان دیا کہ یوکرین کو مذاکرات میں مدعو نہیں کیا گیا اور وہ روس سے کسی بھی بات چیت سے پہلے اپنے اسٹریٹیجک اتحادیوں سے مشورہ کریں گے۔      امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور وائٹ ہاؤس کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سعودی عرب جائیں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ روسی وفد میں کون شامل ہوگا۔   سابق امریکی صدر ڈونلڈ...
    ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کی خفیہ ڈیل کیا ہے، مزید جانیے نصرت جاوید سے اس ویڈیو میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا پاکستان ترکیہ ٹرمپ دعا ابصار نصرت جاوید
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں پولیس مقابلے اور اغواء کے کیس میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر کی پہلی منزل پر خفیہ کمرہ ملا ، جس میں موجود قالین پر گولیوں کے نشانات اور خون کے دھبے ملے، قالین کے نیچے سے بھی خون کے دھبے ملے ہیں۔ مغوی نوجوان مصطفیٰ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پھر مسترد عدالت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ خون کے نمونوں کو ڈی این اے کےلیے بھیجا گیا، رپورٹ ابھی نہیں آئی، مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی ملزم ارمغان...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    ممبئی: مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا محبت بھرا رشتہ ہے۔   رپورٹس کے مطابق، رنویر اور ٹی وی اداکارہ نکّی شرما کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی سرگرمیاں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔ مداحوں نے نوٹ کیا کہ رنویر اور نکّی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد بریک اپ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق رنویر کے دوسرے اکاؤنٹ پر دونوں اب بھی ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔ نکّی شرما نے ایک پراسرار انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں لکھا تھا: "آپ کا جسم صرف کھانے...
    فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی۔حال ہی میں ماضی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور لکھاری سید نور نے 24 پلس کے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے مختلف تنازعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، اسی وجہ سے وقت سے پہلے پڑھنے چلا جاتا تھا اور دیر تک بیٹھا رہتا تھا۔فلم ساز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اظہار محبت بھی کردیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے اور پرھائی پر توجہ...
    راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا اور دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، آپریشن میں 3 خوارج  ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ دوسرا خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق  پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت...
    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خفیہ نگرانی کے بعد بہترین اور بدترین تین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔  عرب میڈیا کے مطابق امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کارکردگی کی بنیاد پر گزشتہ سال کے بہترین اور بدترین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ محکمۂ انصاف، محکمۂ خارجہ، محکمۂ توانائی اور انفرا اسٹرکچر کو بہترین سرکاری ادارے جب کہ پینشن اتھارٹی، امارات پوسٹ اور وزارتِ کھیل کو بدترین سرکاری ادارے قرار دیا گیا۔ ان درجہ بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے دبئی کے حکمران نے کہا کہ ہم نے سرکاری اداروں میں بہتر خدمات، اعلیٰ کارکردگی اور لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے ایک جائزہ شروع کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بہترین سرکاری محکمے قرار دیئے...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس ختم کر کے سابق صدر کی خفیہ دستاویز تک رسائی میں رکاوٹ کھڑی کردی۔ اب جو بائیڈن کو روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ بھی نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت بہت خراب ہے۔ حساس معلومات کے معاملے میں وہ اپنے بہترین برسوں میں بھی قابل اعتماد نہیں تھے۔ اپنا مشہور فقرہ دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ !You’re fired, Joe
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور انکی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے سابقہ دوست پر چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تھا۔ اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان...
    بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ نے سابقہ دوست پر چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے جس پر پولیس نے اسے شامل تفتیش بھی کیا تھا۔اب اسی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد...
    خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔ خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ ’’سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت...
    اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایران کے لیے جاسوسی کے شبہ میں دو ریزرو فوجیوں کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ملزم یوری ایلیاسوف اسرائیلی فوج کے آئرن ڈوم اینٹی ایئر میزائل یونٹ میں خدمات انجام دیتا تھا اور اس نے اپنی فوجی خدمات کے دوران حاصل کردہ خفیہ مواد کو ایرانیوں تک پہنچایا۔ اسرائیلی روزنامہ ہارٹز کے مطابق ایلیاسوف اور ایرانی ایجنٹ کے درمیان رابطہ ستمبر 2024 میں شروع ہوا، جس کے بعد ایلیاسوف نے مبینہ طور پر اپنے دوست، جارجی اینڈریو کو بھرتی کیا اور اسکا ایرانی ہینڈلر سے رابطہ کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ ملزمان کی عمریں 21 برس ہیں اور وہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک...
    اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشا کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ جس وقت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190؍ ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر...
    حال ہی میں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے سازشی نظریات اور پراسراریت میں لپٹی خفیہ تنظیم ’فری میسنری‘ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے فری میسنری میں داخلہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل لیا۔ جوبائیڈن نے خود اس تنظیم کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے البتہ مذکورہ تنظیم نے ان کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہیں تنظیم کے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں موجود ایک مرکز میں ممبرشپ دیا گیا۔ جوبائیڈن کے اس فیصلے کی کیتھولک چرچ کی جانب سے مخالفت ہوسکتی ہے کیوں کہ یہ چرچ ماضی میں کیتھولک عیسائیوں کو فری میسنری میں شامل ہونے پر فرقے سے نکالتا آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جوبائیڈن کی...
    دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکورٹی فوسز کو کامیاب کارروئیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 اور 25 جنوری کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروتمیں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور 18 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دوسری انٹیلی جنس کارروائی ضلع کرک میں کی گئی جہاں فائرنگ کے...