Daily Ausaf:
2025-02-05@09:51:54 GMT

یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور انکی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے سابقہ دوست پر چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تھا۔ اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان سائی کو گرفتار کیا جس کے پاس سے 300 سے زائد خواتین کی خفیہ و نجی ویڈیوز برآمد کی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز لڑکیوں سے محبت اور شادی کے دعوے کرتاتھا اور خفیہ طور پر ویڈیوز بنا لیتا تھا جبکہ یہی ملزم منشیات کیس میں گرفتار بھی ہوچکا ہے۔ بھارتی پولیس نے متاثرہ خواتین سے سامنے آکرمقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

پشاور: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 42 ملزمان گرفتار، 31 کلو آئس برآمد

پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 42 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 31 کلوگرام آئس برآمد کر کے 38 مقدمات درج کیے گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 6 منشیات فروش گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب و چرس برآمد منشیات فروشی کے الزام میں میاں بیوی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمات درج

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں27 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔ 

ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی آئی اے گھوٹکی پولیس کا ڈہرکی میں نجی جیل پرچھاپا
  • بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
  • معروف یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نجی ویڈیوز برآمد
  • پولیس کا گینگ وار کمانڈر کے منشیات کے اڈے پر چھاپا، 10 گرفتار
  • کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل 
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پولیس مقابلہ ،دو ملزمان گرفتار
  • اے سیکشن پولیس کی کارروائی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
  • پشاور: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 42 ملزمان گرفتار، 31 کلو آئس برآمد