کرکٹ کا گرینڈ سلیم؛ سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کےطرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی مشہور ویب سائٹ ‘ دی ایج’ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔
لیگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے کھیلوں کا محکمہ ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ اس کا مرکزی فنانسر ہوگا اور بتایا گیا کہ اس منفرد منصوبے پر گزشتہ ایک برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ گفت و شنید ہو رہی ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تصور پر ایک سال سے خفیہ کام ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر نیل میکسویل کا شاخسانہ ہے، جو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے منیجر بھی ہیں اور اس کے علاوہ آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایسن اور کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سابق بورڈ ممبر بھی ہیں۔
منصوبے سے آگاہ ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بین الاقوامی لیگ کے لیے سرمایہ کاروں کا کنسورشیم تیار ہے تاہم لیگ کا نام نہیں دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب اس کرکٹ لیگ کے لیے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل فٹ بال، گالف، فارمولان ون ریس کے مقابلے بھی شروع کردیے ہیں اور 2034 کے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کے حقوق بھی حاصل ہیں۔
سعودی عرب کے ایس آر جے اسپورٹس انوسٹمنٹ کی سربراہی آسٹریلیا کے سابق پروفیشنل لیگز کے چیف ایگزیکٹیو ڈینی ٹاؤنسینڈ کر رہے ہیں اور اب سعودی پبلک انوسٹمنٹ بھی سربراہی میں شریک ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ لیگ ایسے موقع پر کھیلے جائے گی جب آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کے علاوہ بگ بیش اور آئی پی ایل جیسی ٹیسٹ کرکٹ نیشنز کی ٹی20 لیگز نہ ہو رہی ہوں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی کرکٹ لیگ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ اور آئی سی سی جیسے رکن بورڈ کی منظوری درکار ہوگی اور حتمی فیصلے کا اختیار موجودہ آئی سی سی سربراہ جے شاہ کے ہاتھ میں ہوگا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہے کہ سعودی عرب سعودی عرب کے آسٹریلیا کے رپورٹ میں گیا ہے لیگ کے اور اس
پڑھیں:
رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
اسلام آباد:رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید ہو گئی۔ اسی طرح ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 30 روپے64 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی جب کہ حالیہ ہفتے میں کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن اور بیف 6 روپے کلو مہنگا ہوا۔
علاوہ ازیں ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے تک، دال ماش 2 روپے28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
ان کے علاوہ انڈے ،دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔