ممبئی: مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا محبت بھرا رشتہ ہے۔  

رپورٹس کے مطابق، رنویر اور ٹی وی اداکارہ نکّی شرما کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی سرگرمیاں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔

مداحوں نے نوٹ کیا کہ رنویر اور نکّی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد بریک اپ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق رنویر کے دوسرے اکاؤنٹ پر دونوں اب بھی ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔

نکّی شرما نے ایک پراسرار انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں لکھا تھا: "آپ کا جسم صرف کھانے کو نہیں، بلکہ توانائی کو بھی مسترد کرتا ہے۔ اگر آپ کا جسم کسی جگہ، شخص یا چیز کو رد کرنا شروع کر دے تو اس پر یقین کریں اور عمل کریں۔"

بعد میں، انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن مداحوں کو یقین ہے کہ یہ رنویر کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔

اس سے پہلے، رنویر اور نکّی گووا میں سمندر کی لہروں میں پھنس گئے تھے اور ایک مقامی خاندان نے انہیں بچایا۔ کچھ لوگ اسے پبلسٹی اسٹنٹ سمجھ رہے تھے، لیکن جوڑی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Nikki (@nikkisharmaofficial)

رنویر حال ہی میں ایک اور تنازعہ میں الجھ گئے جب انہوں نے یوٹیوب شو پر ایک شخص کے والدین کے ازدواجی تعلقات کے متعلق نازیبا سوال کیا۔ 

یہ سوال سن کر ناظرین ناراض ہو گئے، اور بھارتی فلم انڈسٹری کی تنظیم (AICWA) نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کو ہٹا دیا جائے۔

 

رنویر ، سمے رائنا، آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو اس متنازعہ شو کی قسط ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

تاحال رنویر اور نکّی شرما نے بریک اپ کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رنویر اور

پڑھیں:

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی انڈین فلم کا نام سامنے آگیا

معروف بالی وڈ اداکارہ سانیہ ملہوترا کی نئی فلم 'مسز' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ 

فلم نے ZEE5 پر سب سے بڑی اوپننگ حاصل کی اور گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم بن کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہدایتکارہ آرتی کداو کی فلم 'مسز' دراصل ملیالم فلم "دی گریٹ انڈین کچن" کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ فلم کی کہانی ریچا نامی ایک تربیت یافتہ ڈانسر کے گرد گھومتی ہے، جو شادی کے بعد گھریلو ذمے داریوں میں الجھ کر اپنی شناخت کھونے لگتی ہے۔ 

اس فلم نے خواتین پر شادی کے بعد عائد سماجی دباؤ کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے، جس پر ناظرین کی زبردست پذیرائی ملی۔


ZEE5 نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلم کی غیر معمولی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے اعلان کیا کہ 'مسز' ان کے پلیٹ فارم کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ اس کے علاوہ، گوگل پر بھی یہ فلم سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی فلم بن چکی ہے، جو اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔

'مسز' کو 2023 کے ٹالین بلیک نائٹس فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور یہ 2024 کے نیویارک انڈین فلم فیسٹیول کی اختتامی فلم بھی تھی۔ اس فلم میں زبردست اداکاری پر سانیہ ملہوترا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، جس نے فلم کی کامیابی میں مزید اضافہ کیا۔

 

ایک انٹرویو میں ہدایتکارہ آرتی کداو نے بتایا کہ "مجھے لگا کہ یہ کہانی شمالی بھارت کے ناظرین تک پہنچنی چاہیے۔ میں نے یہ فلم اپنی ماں کے لیے بنائی، جو اصل فلم 'دی گریٹ انڈین کچن' کو مکمل نہیں دیکھ پائی تھیں۔"

 

متعلقہ مضامین

  • نادرا کا پولیو ویکسین ویری فیکیشن سسٹم ڈاؤن، عمرہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ
  • گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی انڈین فلم کا نام سامنے آگیا
  • بھارت کے نوجوان کرکٹر نے یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع پر خاموشی توڑ دی
  • صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھامگر پھر بھی پہلی بیوی کوکیسے علم ہوگیا،فلم ساز سید نورکا انکشاف
  • بی پراک کی رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کی شدید مذمت، پوڈکاسٹ میں شرکت منسوخ
  • کامیڈی شو میں انڈین یوٹیوبر کے ’نازیبا‘ سوال پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج
  • کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن وفدکی گورنر فروانیہ سے ملاقات،ہالہ فیبرار کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا
  • مہنگی ملک بدری یا سیاسی پیغام؟
  • دھاندلی سے اقتدار میں آنیوالی حکومت نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا، لیاقت بلوچ