واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) وائٹ ہاؤس کا یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ میسنجنگ گروپ سے غلطی سے لیک ہو گیا۔ اردو نیوز کے مطابق میگزین اٹلانٹک کے سینئر ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈبرگ نےبتایا کہ ان کو غیرمتوقع طور پر 13 مارچ کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں مدعو کیا گیا جس کو ’’حوثی پی سی سمال گروپ‘‘ کہا جاتا ہے۔

اس گروپ میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اپنے نائب ایلیکس وونگ کو حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی کو مربوط بنانے کے لیے ایک ٹائیگر ٹیم تشکیل دینے کا ہدف دیا۔گولڈ برگ نے کہا کہ ان حملوں کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس آپریشن کی منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلات ایک گروپ میں پوسٹ کیں، جن میں اہداف اور حملوں کی ترتیب کے علاوہ ان ہتھیاروں سے متعلق بھی معلومات شامل تھیں جو امریکا کی جانب سے استعمال کئے جانے تھے۔

(جاری ہے)

گولڈ برگ کی جانب سے حملوں سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم انہوں نے اس کوایک حیران کن لاپرواہی قرار دیا۔گولڈ برگ نے لکھا کہ سنگل ایپ کے گروپ میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، سی آئی ڈائریکٹر جان ریٹلیف، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ، وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ، وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف سوئیس وائلز اور سکیورٹی کونسل کے دوسرے حکام کے اکاؤنٹس موجود تھے۔

ڈیموکریٹس قانون سازوں نے اس غلطی کو فوراً پکڑ لیا اور اس کو امریکی سلامتی کے لئے ایک قومی سکیورٹی بریچ اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ کانگریس کو اس معاملے کی چھان بین کرنی چاہیے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ انسداد دہشت گردی مرکز کے ڈائریکٹر جو کینٹ بھی بظاہر اس چیٹ میں موجود تھے تاہم سینیٹ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس معاملے سے بے خبر تھے،میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور میں دی اٹلانٹک کا کوئی بڑا مداح بھی نہیں ہوں ۔ بعدازاں وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ اس معاملے کی چھان بین چل رہی ہے اور صدر ٹرمپ کو اس پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے بیان میں کہا کہ جو میسج تھریڈ شائع ہوا ہے وہ اس وقت مستند دکھائی دیتا ہے، اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیسے ایک غیر متعلق نمبر کو اس میں شامل کیا گیا۔

ان کے مطابق یہ تھریڈ سینئر حکام کے درمیان ہم آہنگی اور گہری سوچ کا عکاس ہے اور حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہماری قومی سلامتی یا فوجیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔انہوں نے جنگی منصوبے کو گروپ میں شیئر کئےجانے کی تردید بھی کی۔انہوں نے ہوائی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گروپ میں کوئی بھی جنگی منصوبے کے بارے میں پیغام نہیں ڈال رہا تھا اور بس مجھے یہی کچھ کہنا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائٹ ہاؤس گروپ میں

پڑھیں:

پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مارگریٹ میکلاؤڈ

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی اردو کی ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا ہے کہ  پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 20 جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ویزا پروگرام پر ازسر نو نظرثانی کی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ ویزا پابندیوں کیلئے مختلف ملکوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا۔ امریکا میں آباد پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں داخلے کی درخواست دینا ہو تو درخواست دہندہ کو تمام باتیں درست بتانی چاہئیں، غیر قانونی طور پر امریکا میں داخلے کی صورت میں سزا ملے گی۔ مارگریٹ میکلاؤڈ نے مزید کہا کہ امریکی میمو یا آرڈر میں 41 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی فوج کے خفیہ منصوبے گروپ چیٹ میں لیک ہو گئے
  • ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ غلطی سے صحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف
  • وائٹ ہاؤس کی جانب سے یمن پر حملے کا خفیہ منصوبہ حادثاتی طور پرصحافی کو بھیجے جانے کا انکشاف
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور
  • اٹلانٹک کے ایڈیٹر انچیف کا بڑا انکشاف، یمن جنگ کا خفیہ منصوبہ حملے سے قبل ملنے کا دعویٰ
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئی؟ طلال چوہدری
  • پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مارگریٹ میکلاؤڈ
  • '' قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں فیض حمید کا نام نہیں آیا،، رانا ثناء اللہ کا بیان
  • آئی ایم ایف کی جانب سے منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی