حال ہی میں سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن نے سازشی نظریات اور پراسراریت میں لپٹی خفیہ تنظیم ’فری میسنری‘ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے فری میسنری میں داخلہ صدارت کا عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل لیا۔ جوبائیڈن نے خود اس تنظیم کا حصہ بننے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے البتہ مذکورہ تنظیم نے ان کی شمولیت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہیں تنظیم کے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں موجود ایک مرکز میں ممبرشپ دیا گیا۔

جوبائیڈن کے اس فیصلے کی کیتھولک چرچ کی جانب سے مخالفت ہوسکتی ہے کیوں کہ یہ چرچ ماضی میں کیتھولک عیسائیوں کو فری میسنری میں شامل ہونے پر فرقے سے نکالتا آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:جوبائیڈن کی پوتی عربی نوجوان کے عشق میں مبتلا

فری میسنری تنظیم کیا ہے؟

فری میسنری دنیا کی سب سے بڑی خفیہ تنظیم ہے جس میں تاریخی طور پر فلسفی، سیاسی اور کاروباری اشرافیہ، مذہبی طور پر غیر مقبول خیالات کے حامل لوگ اور یہاں تک کے جادوگر وغیرہ بھی شامل ہوتے تھے۔

اس تنظیم کے ممبران اپنے کچھ عقائد اور پریکٹیسز کو دوسرے لوگوں سے خفیہ رکھتے تھے جس کی وجہ سے یہ تنظیم طویل عرصے سے سازشی نظریات اور پراسراریت کا شکار رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فری میسنری پوری دنیا پر قابو کرکے اپنے عقائد مسلط کرنا چاہتی ہے اس لیے اس میں رازداری کا عنصر نمایاں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی سیاست اور مذہبی ٹچ

تاہم ان سازشی نظریات سے ہٹ کر فری میسنری اپنے آپ کو ایک رفاہی تنظیم مانتی ہے اور اس کے مطابق فری میسن ممبر ذاتی پرہیزگاری کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بہبود کے لیے ذمہ داریاں نبھانے کا پابند ہوتا ہے۔ اس لیے اس تنظیم کے ممبران سماجی کاموں کے لیے بڑے پیمانے پر عطیات بھی دیتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا میں اس وقت فری میسن ممبران کی تعداد 2 سے 6 ملین کے درمیان ہے اور جوبائیڈن فری میسنری کا ممبر بننے والے واحد امریکی صدر نہیں بلکہ متعدد دوسرے سابقہ صدور بھی اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

freemasonary joe biden جوبائیڈن فری میسنری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جوبائیڈن یہ تنظیم

پڑھیں:

تنظیم اساتذہ خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن طیب النساانتقال کرگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن محترمہ طیب النساء اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کا تعلق تنظیم کے بنیادی ارکان میں سے تھا۔ آپ نے تنظیم کی توسیع دعوت کے لیے بھر پور جدو جہد کی آپکی رحلت سے تنظیم کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ نے لاتعداد شاگردوں کی صورت میں صدقہ جاریہ چھوڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر خفیہ دستاویز سامنے آگئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران حکومت کے شامل ہونے کا پردہ فاش
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران حکومت کے شامل ہونے کا پردہ فاش، خفیہ دستاویز سامنے آگئی
  • تنظیم اساتذہ خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن طیب النساانتقال کرگئیں
  • جے ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا حکم دے دیا ہے، ٹرمپ
  • صدارتی مدت ختم ہوتے ہی گوگل بائیڈن کو بھول گیا
  • بائیڈن نے بیٹے کی سزا معاف کردی، عافیہ کی نہیں، امریکا ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • 4 دن میں وہ کام کر دکھایا جو بائیڈن انتظامیہ 4 سال میں نہ کر سکی، ٹرمپ
  • جوبائیڈن نے عافیہ کی اپیل مسترد کر دی: امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • حماس کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت