روسی صدر کے قافلے میں شامل لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔
لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی کڑی تو نہیں تھی؟، تاہم روس نے اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال سے روس اور یوکرین میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ملک ایک دوسرے پر بمباری اور توپ خانے سے گولا باری کرتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے ماسکو میں ایک خفیہ آپریشن کرکے روسی جنرل کو الیکٹرک موٹرسائیکل کے دھماکے میں قتل کر دیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جے یوآئی سے الائنس کی خواہش، بڑا اتحاد بن رہا : سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بہت بڑا اتحاد بن رہا ہے جو سامنے آجائے گا،بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ جے یو آئی سے گفتگو جاری رکھی جائے،تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، جو لوگ پارٹی میں آج ہیں وہ اس کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے بددیانتی یا بے وفائی نہیں کرینگے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہمارا حق ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی کشمکش نہیں، بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ہر دفعہ ان کا نام شامل ہو، بانی پی ٹی آئی ہم سے مشاورت کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کس سے ملنا چاہتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا بابراعوان کا نام میں نے نہیں نکالا،ان کا نام اگلے ہفتے کی لسٹ میں شامل نہیں تھا، جیل کے معاملات چودھری ظہیرعباس ایڈووکیٹ، فوجداری مقدمات سلمان صفدرجبکہ آئینی نوعیت کے معاملات کے حوالے سے میں بھی شامل ہوں۔