خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آ گئی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ ’’سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب ضرورت ہو تو موبائل استعمال کریں اور پھر فوراً بند کر دیں‘‘۔

ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی محسود نے اپنی خفیہ گفتگو میں مزید کہا کہ ’’ہماری چھان بین ہو رہی ہے اور ہم پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ سب مجاہدین کو کہہ دو کہ بلاضرورت موبائل کے استعمال کی اجازت کسی کو نہیں ہے‘‘۔

خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ ’’صرف ضرورت کے تحت موبائل استعمال کرنا ہے اور پھر فوراً بند کر کے اس سے دُورہو جانا ہے‘‘۔

موبائل استعمال پر پابندی کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نظر سے بچنا ہے، دفاعی ماہرین
دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت سکیورٹی تدابیر میں سختی لانے پر مجبور ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سے قبل بھی دہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے فتنتہ الخوارج نے مختلف اقدامات کیے۔یہ پابندی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ فتنۃ الخوراج کو پے درپے ہلاکتوں کا سامنا ہے۔ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد سکیورٹی فورسز کی نظر سے بچنا ہے۔

دفاعی ماہرین نے بتایا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا مقصد خارجیوں کے مواصلاتی نظام کو بھی خفیہ رکھنا ہے۔ موبائل فون استعمال پر پابندی سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں موثرطریقے سے جاری ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل خارجی نور ولی محسود استعمال پر پابندی فتنۃ الخوارج دہشتگردوں کی موبائل فون کے استعمال

پڑھیں:

چینی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” کا خوف ،امریکی ملازمین پربڑی پابندی عائد

امریکی کانگریس نے اپنے ملازمین کو چینی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ کانگریس کے دفاتر کو باضابطہ طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس چیٹ بوٹ کو اپنے سرکاری فونز، کمپیوٹرز اور دیگر آلات پر انسٹال نہ کریں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ہاؤس کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ سیک فی الحال زیرِ جائزہ ہے اور کانگریس میں اس کا استعمال غیر مجاز قرار دیا گیا ہے۔

نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ سائبر حملہ آور پہلے ہی اس چیٹ بوٹ کو بدنیتی پر مبنی سافٹ ویئر پھیلانے اور ڈیوائسز کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اسی خدشے کے پیشِ نظر کانگریس نے تمام سرکاری آلات پر ڈیپ سیک کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی ملازم کو سرکاری کمپیوٹر، فون یا ٹیبلٹ پر ڈیپ سیک انسٹال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس نے مصنوعی ذہانت سے متعلق کسی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کی ہو۔ 2023 میں کانگریس نے چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورژن پر پابندی لگا دی تھی جبکہ اس کا صرف مخصوص مقاصد کے لیے ادائیگی شدہ ورژن استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ اپریل میں مائیکروسافٹ کوپائلٹ کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” کا خوف ،امریکی ملازمین پربڑی پابندی عائد
  • فتنتہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشنز؛ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • خارجی دہشتگر موبائیل فون کے استعمال سے خائف کیوں؟
  • تاجروں سے گفتگو میں بلاول نے جو لب و لہجہ استعمال کیا گیا وہ دھمکی سے کم نہیں تھا، خالد مقبول صدیقی
  • امریکی نیوی نے چینی اے آئی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک پر پابندی عائد کردی
  • افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ
  • امریکی اسلحہ دہشتگردوں نے پاکستان کیخلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ