پاکستانی وفد کا خفیہ دورہ اسرائیل، اسرائیلی اخبار ہیوم نے بڑا دعوی کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

تل ابیب (سب نیوز)اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعوی کیا ہے کہ ایک پاکستانی وفد نے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔اس پاکستانی وفد 10 ارکان پر مشتمل تھا، جس میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔ یہ وفد گزشتہ ہفتے پیر کے روز تل ابیب پہنچا تھا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق، پاکستانی وفد میں صحافی، دانشور اور انفلوئنسرز شامل تھے، جو اسرائیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آئے تھے۔اس دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اور اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ دورہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری کی طرف ایک نیا قدم ہو سکتا ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسرائیلی اخبار پاکستانی وفد

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ

انور عباس: بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا, 

سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 22 اپریل سے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں,  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22. 23 اور 24 اپریل کو بنگلہ دیش جائینگے,دورہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے باضابطہ مذاکرات کرینگے, اسحاق ڈار بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے, بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد نئی قیادت پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات چاہتی ہے, دورہ میں متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے, دونوں ممالک دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے معاہدہ پر کام جاری ہے, تعلیم و ثقافت میں تعاون، تجارتی و۔معاشی تعاون کے فروغ پر سمجھوتے بھی شامل ہیں,

فیض احمد فیض کے داماد ،منیزہ ہاشمی کے شوہر حمیر ہاشمی کا انتقال

متعلقہ مضامین

  • امیتابھ بچن اور ریکھا کے درمیان تعلقات؛ ساتھی اداکار نے راز فاش کردیا
  • یہ تو ’صرف ابتدا‘ ہے، امن مذاکرات جنگی شعلوں کے درمیان ہوں گے؛ نیتن یاہو
  • میرے کتے نے مجھے گولی مارکر زخمی کردیا، امریکی شخص کا دعویٰ
  • شام میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان نیابتی محاذ، تجزیہ کار نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو
  • بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ
  • نسل کشی کا جواز پیش کرنے کے لیے حملے کی تیاری کا اسرائیلی دعویٰ گمراہ کن ہے، حماس
  • چین کا فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے مؤثر نفاذ پر زور
  • بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا
  • ٹی20 اور ون ڈےسیریز:بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی