Express News:
2025-02-24@12:34:14 GMT

خفیہ اطلاع پر کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 افیون برآمد کرلی۔ ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے  انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تشکیل تعینات کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں ہوئیں ہیں۔ منشیات فروشی کے نیٹ ورک توڑنے پر مسسلسل کام کر رہے ہیں۔ سپلائرز کے ذریعے بڑے ڈیلرز کو گرفت میں لا رہے ہیں۔عوامی مدد  کے بغیر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا آسان نہیں۔ شہری منشیات فروشوں کی اطلاع 15 پر دے کر پولیس کی مدد کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مردہ بچہ چھوڑ جانے کا معاملہ، کسی نے لاش سے متعلق اطلاع نہیں دی، پولیس

کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں مردہ بچے کو چھوڑ کر جانے کےحوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ یا کسی اور نے بچے کی لاش سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔

سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ بچےکی لاش ایدھی کے سرد خانے میں امانتاً رکھی ہے، تین چار روز میں ورثا نے رابطہ نہ کیا تو ایدھی قبرستان میں تدفین کردی جائے گی۔

اس سے پہلے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2 سال کا بچہ اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھا، جسے بچوں کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔

طبی سرٹیفکیٹ کے مطابق بچے کی موت کارڈیو پلمنری اریسٹ سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
  • روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد
  • منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، غیرملکی سمیت 15 افراد گرفتار
  • کرک میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 6 خوارج ہلاک
  • مردہ بچہ چھوڑ جانے کا معاملہ، کسی نے لاش سے متعلق اطلاع نہیں دی، پولیس
  • مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • رمضان سے قبل گراں فروشوں ،نا جائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے‘جاوید قصوری
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن؛ 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
  • پولیس کی مختلف کارروائیوںمیں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد